مردوں کی وہ عادت جو انہیں وقت سے پہلے ہی ماردیتی ہے، آپ بھی جانئے اور تبدیلی لے آئیں

مردوں کی وہ عادت جو انہیں وقت سے پہلے ہی ماردیتی ہے، آپ بھی جانئے اور تبدیلی ...
مردوں کی وہ عادت جو انہیں وقت سے پہلے ہی ماردیتی ہے، آپ بھی جانئے اور تبدیلی لے آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) مردوں کی عمر عموماًخواتین سے کم ہوتی ہے،سینٹر فار ڈیزیزکنٹرول کا کہنا ہے کہ مردوں کی اوسط عمر خواتین سے 5سال کم ہوتی ہے اور ان کی کچھ عادت ایسی ہوتی ہیں جن سے ان کی موت جلد واقع ہوجاتی ہے۔اس کی کچھ وجوہات اور ان سے نجات ذیل میں بتاتے ہیں۔
سگریٹ نوشی
مردوں میں سگریٹ نوشی کی عادت خواتین سے زیادہ ہوتی ہے۔صرف امریکہ میں 19فیصد مرد سگریٹ پیتے ہیں جبکہ یہ شرح خواتین میں15فیصد ہے۔پاکستان میں مردوں میں یہ عادت خواتین کی نسبت بہت زیادہ ہے،بین الاقوامی ادرہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 9فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔اس قبیح عادت کی وجہ سے مرد خواتین کی نسبت جلد مرجاتے ہیں اور اگر اس عادت کو ترک کردیا جائے تو اس سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچ کے اوسط عمر بڑھائی جاسکتی ہے۔


شراب نوشی
مردوں میں جلد موت کی ایک اور بڑی وجہ شراب نوشی ہے۔دنیا بھر میں مردوں میں یہ عادت زیادہ ہے جبکہ خواتین میں یہ عادت کم ہے۔پاکستان میں بھی خواتین میں یہ عادت بہت کم ہے لیکن مردوں میں یہ رجحان زیادہ ہے،بعض اوقات زہریلی شراب پینے سے بھی کئی مرد ہرسال اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


میڈیکل چیک اپ سے اجتناب
مردوں میں یہ عادت حد سے زیادہ ہوتی ہے کہ اپنی صحت کا وہ خیال نہیں رکھتے اور سونے پر سہاگہ اپنی چیک اپ کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیتے۔نیشنل سینٹر فار ہیلتھ کا کہنا ہے کہ چار میں سے ایک مرد کبھی بھی سال میں میڈیکل چیک اپ نہیں کرواتاجس کی وجہ سے بیماری لاحق ہونے کی صورت میں وہ جلد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کئی بیماریاں جیسے بلڈپریشر،ذیابیطس اور دل کے امراض کا پہلے علم ہونے سے انسان احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنے آپ کو زیادہ عرصے تک زندہ رکھ سکتا ہے۔


پرسکون نہ رہنا
نوکری کی تلاش یا مشکلات کی وجہ سے مردوں مین ذہنی تناﺅ بڑھتا ہے جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں لاحق ہونے لگتی ہیں۔امریکن سائیکولوجی ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ تین میں سے ہر ایک مرد کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔ذہنی تناﺅ کی وجہ سے ہم کئی طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس،فالج،لقوہ اور ہارٹ اٹیک کا شکار ہوسکتے ہیں لہذامردوں میں اس کی وجہ سے جلد موت واقع ہوجاتی ہے۔


ذہنی صحت پر عدم توجہ
دنیا بھر میں ہونے والی خودکشیوں سے مرنے والے لوگوں میں 80فیصد مرد ہوتے ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ ہت کہ مرد ذہنی صحت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔اس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ مرد ذہنی صحت پر بات کرنے سے اجتناب کرتے ہیں یا وہ اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے جس کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -