52سالہ مرد 6 سالہ لڑکی بن گیا، لیکن کیسے؟ جانئے
لندن(نیوز ڈیسک) لوگ جوانی سے ادھیڑ عمری اور ادھیڑ عمری سے بڑھاپے کی جانب بڑھتے ہیں لیکن وولشیٹ نامی ایک برطانوی شخص نے ادھیڑ عمری سے واپس بچپن کا سفر کر کے ایک نئی مثال قائم کردی ہے ۔
ویب سائٹ ’لاﺅڈر ود کراﺅڈر‘ کے مطابق وولشیٹ کا کہنا ہے ”میں اس بات سے انکار نہیں کرتا میں شادی شدہ ہوں۔ میں اس بات سے بھی انکار نہیں کرسکتا میرے بچے ہیں، لیکن اب میں ایک چھ سالہ بچی بن چکا ہوں۔ میں پھر سے بڑا نہیں ہونا چاہتا۔ میں اب اپنی زندگی ویسے ہی گزارنا چاہتا ہوں جیسے کہ میں سکول کے زمانے میں ہوا کرتا تھا۔“
52سالہ مرد 6 سالہ لڑکی بن گیا، لیکن کیسے؟ جانئے
وولشیٹ نے زندگی کی کئی دہائیاں خواجہ سرا کے طور پر گزاری ہیں جبکہ بچپن سے ہی اسے لڑکے سے زیادہ لڑکی بننے کا شوق رہا ہے۔ اگرچہ اسے اپنی اہلیہ اور بچوں کی فکر ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اب وہ کیا کرسکتا ہے کیونکہ اب تو وہ ایک چھ سالہ بچی بن چکا ہے۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اپنے لئے نئے ’امی ابو‘ بھی تلاش کرلئے ہیں۔ یہ ایک معمر جوڑا ہے جنہوں نے 62سالہ وولشیٹ کو اپنے گھر میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہیں اس بات سے کوئی پریشانی نہیں کہ یہ ادھیڑ عمر شخص خود کو چھ سالہ بچی سمجھتا ہے۔ وہ بھی اسے اپنی ننھی گڑیا کہتے ہیں۔