تھائی لینڈ میں عجیب و غریب بھیانک جانور دریافت، شکل بھینس اور مگرمچھ جیسی
بنکاک (نیوز ڈیسک) آپ نے ڈراﺅنی فلموں میں بڑی بڑی خوفناک مخلوقات دیکھیں ہوں گی لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسی حقیقی مخلوق کا ظہور ہوا ہے کہ جو اتنی دہشت ناک ہے کہ جس کی تصویر دیکھ کر ہی انسان کانپ اٹھتا ہے۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
مقامی نیوز سائٹ Rath کے مطابق اس محیر العقول مخلوق نے وانگن شہر کے پہاڑوں میں واقع ایک دیہات میں جنم لیا اور اس کی پیدائش کے بعد مقامی دیہاتی اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ اکثر کا کہنا ہے کہ وہ خوف کی وجہ سے سو نہیں پارہے۔ اسے ایک بھینس نے جنم دیا اور اگرچہ اس کے پیروں کے کُھر اور چھوٹی سی دم بھینس کے بچے سے مشابہت رکھتی ہے لیکن اس کے جسم پر موجود سخت کھردرے چھلکے، اس کا منہ اور اس کی ہیت بالکل مگر مچھ جیسی ہے، اور یہ دور سے بالکل مگرمچھ نظر آتا ہے۔
سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
عام طور پر اس طرح کی کہانیاں جھوٹی ثابت ہوتی ہیں مگر اس واقعے نے اس لئے بھی دنیا میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے کہ اس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر عام ہوچکی ہے، جبکہ تھائی لینڈ کے مقامی میڈیا میں اس کی بے شمار تصاویر بھی شائع ہو چکی ہیں۔