چین میں شیشے کا پل بھی ”میڈ ان چائنہ“ نکلا، ایسا کیا ہوا کہ سب کے ہوش اڑ گئے؟

چین میں شیشے کا پل بھی ”میڈ ان چائنہ“ نکلا، ایسا کیا ہوا کہ سب کے ہوش اڑ گئے؟
چین میں شیشے کا پل بھی ”میڈ ان چائنہ“ نکلا، ایسا کیا ہوا کہ سب کے ہوش اڑ گئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ ”میڈ ان چائنا“ چیزوں کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا، مگر چین میں ایک انتہائی خاص پل کے ساتھ بھی ایک ایسا حادثہ پیش آگیا کہ لوگوں کے ذہن میں ایک دفعہ پھر ’میڈ ان چائنا‘ کے الفاظ گونج اٹھے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
صوبہ ہنان کے یونتائی ماﺅنٹین جیولوجیکل پارک میں ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی پر شیشے کا پل بنایا گیا تھا۔ انتہائی بلند پل پر چلتے ہوئے سیاح پہلے ہی خوف سے کانپتے تھے، اور اس پر یہ حادثہ ہوگیا کہ پل کا شیشہ چٹخ گیا اور اس میں دراڑیں پڑگئیں۔ ایک سیاح لی ڈونگ ہائی نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وائبو‘ پر اس واقعے کی تصویر بھیجی اور بتایا کہ جب وہ پل پر موجود تھے تو اچانک ایک خوفناک آواز آئی اور ان کے پیروں تلے شیشہ چٹخ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ چیخنے لگے اور خود ان کی بھی چیخیں نکل گئیں۔
دوسری جانب پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشے کی تین تہوں میں سے صرف ایک تہہ ٹوٹی تھی، کیونکہ اس پر ایک سیاح نے سٹین لیس سٹیل کا مگ گرا دیا تھا، اور اس بالائی سطح کے چٹخنے کی وجہ سے سیاحوں کو کوئی خطرہ نہ تھا۔ مرمتی کام کی تکمیل تک شیشے کے پل کو مزید استعمال کے لئے بند کر دیاگیا۔

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سزا بتا دی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -