اب تک کس ملک نے کتنے ایٹمی تجربات کیے اور اس فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ایسے اعدادو شمار کہ آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

اب تک کس ملک نے کتنے ایٹمی تجربات کیے اور اس فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر ...
اب تک کس ملک نے کتنے ایٹمی تجربات کیے اور اس فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ایسے اعدادو شمار کہ آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل ہر ملک اپنے دفاع کو مضبو ط بنانے کیلئے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی دوڑ میں لگا ہے تاہم اگر ایٹمی جنگ چھڑجاتی ہے تو اتنی تباہی ہو گی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔حال ہی میں شمالی کوریا کی جانب سے چھٹا ایٹمی دھماکہ کیا گیاہے جس کے باعث دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیاہے جبکہ امریکہ نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کر دیاہے ۔
دوسری جنگ عظیم کے ختم ہونے سے لے کر اب تک کس ملک نے کتنے ایٹمی تجربے کیے ہیں اس کی تمام تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اور اعدادو شمارایسے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے گی تاہم اس فہرست میں پاکستان سب سے آخری نمبر پر ہے اور پاکستان نے صرف 2ہی ایٹمی تجربات کیے ہیں ۔
امریکہ نے 1945سے لے کر اب تک سب سے زیادہ ایٹمی تجربات کیے ہیں جن کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے ، امریکہ دوسرے ملکوں کی جانب سے اپنا دفاع مضبوط بنانے کی کوششوں کو اپنے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیتاہے ،امریکہ نے اب تک تقریبا 1032ایٹمی تجربات کیے ہیں ۔ اس فہرست میں روس دوسرے نمبر پر ہے جس نے 715 تجربات کیے ہیں تاہم تیسرے نمبر پر فرانس موجود ہے جس نے اب تک کل 210ایٹمی تجربات کیے ہیں ۔
ان بڑے ملکوں کے مقابلے میں چین اور پاکستان سمیت دیگر 5ممالک کی جانب سے کیے جانے والے تجربات تو آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔اس فہرست میں چوتھے نمبر پر چین موجود ہے جس نے 45اور پانچویں نمبر پر موجود برطانیہ نے بھی 45ایٹمی تجربات کیے ہیں ۔حال ہی میں شمالی کوریا نے اپنا چھٹا ایٹمی تجربہ کرتے ہوئے اسے امریکہ کیلئے ’تحفہ ‘قرار دیاہے اور کہا کہ اگر امریکہ نے اپنا ایسا ہی رویہ جاری رکھا تو مزید تحفے دیئے جائیں گے ۔شمالی کوریا اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔پاکستان اور بھارت اب تک چار جنگیں لڑچکے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان آئے دن سرحد پر کشیدگی ہوتی رہتی ہے اور دونوں ہی ممالک ایٹمی طاقت ہیں ۔اس فہرست میں بھارت ساتویں نمبر پر موجود ہے اور اس نے اب تک 3ایٹمی تجربات کیے ہیں جبکہ اس فہرست میں پاکستان سب سے آخری اور 8ویں نمبر پر ہے ،پاکستان نے اب تک صرف 2ایٹمی تجربات کیے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -