جہاز کے کاک پٹ میں موجود وہ چیز جس نے معروف ائیرلائن کے پائلٹ کی جان لے لی، ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر دنیا کے تمام پائلٹس اور مسافروں کے اوسان خطا ہوجائیں گے

جہاز کے کاک پٹ میں موجود وہ چیز جس نے معروف ائیرلائن کے پائلٹ کی جان لے لی، ...
جہاز کے کاک پٹ میں موجود وہ چیز جس نے معروف ائیرلائن کے پائلٹ کی جان لے لی، ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر دنیا کے تمام پائلٹس اور مسافروں کے اوسان خطا ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کو محفوظ ترین ذریعہ سفر کہا جاتا ہے لیکن برطانوی فضائی کمپنی ’برٹش ایئرویز‘ کی ایک پرواز کے کاک پٹ میں ایک ایسی چیز درآنے کے باعث پائلٹ جاں بحق ہو گیا ہے کہ جان کر دنیا بھر کے پائلٹوں اور مسافروں کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ ویسٹ گیٹ نامی اس پائلٹ کی طبیعت دوران پرواز خراب ہو گئی جسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ کئی روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا ہے۔ رچرڈ نے ڈاکٹروں کو بتایا تھا کہ ”جہاز کے کاک پٹ میں انجن کی زہریلی گیس داخل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوئی۔“

پائلٹ کی وردی پہنے بیٹھے مسافر کے سامان کی تلاشی، ایسی چیز نکل آئی کہ ائیرپورٹ حکام کے پیروں تلے زمین نکل گئی، دراصل وہ پائلٹ نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسا واقعہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی
رپورٹ کے مطابق برطانوی ڈاکٹروں نے رچرڈ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا اور اس کا علاج کرنے میں ناکام ہو گئے جس پر اسے نیدرلینڈز کے ایک ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے رچرڈ کے دعوے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ اس کی بیماری کی وجہ کاک پٹ میں بھرنے والی زہریلی گیس ہی ہے۔ تاہم وہ بھی اس کی جان نہ بچا پائے۔مرنے سے قبل رچرڈ نے اپنے وکلاءکو ہدایت کی تھی کہ وہ برٹش ایئرویز پر مقدمہ دائر کروائیں کیونکہ ان کے سیفٹی انتظامات مناسب نہیں تھے۔ رچرڈ کے دعوے کے مطابق جہاز میں ماحول کو گرم رکھنے کے لیے جو گرم ہوا اندر کی طرف خارج ہوتی ہے اس میں انجن آئل میں موجود زہریلے کیمیکلز بھی شامل تھے۔ ماہرین اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -