چینی شہری نے اپنی زندگی میں ہی اپنے جنازے کا اہتمام کردیا، ایسا کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

ڈیلی بائیٹس

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مرنے کے بعد تو ہر کسی کا جنازہ یا آخری رسومات ہونی ہیں مگر چین میں ایک شخص نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کر دیا اور اس حرکت کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ہنان کے قصبے شینگ یان کے 58سالہ لین گوژونگ نامی اس شخص کا کہنا تھا کہ ”میں دیکھنا چاہتا تھا کہ میری اپنی آخری رسومات کس طرح کی لگیں گی۔“

وہ آدمی جس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا تاکہ دیکھ سکے اس کے جنازے پر کتنے قریبی دوست آتے ہیں، نتیجہ ایسا نکلا کہ وہ کبھی تصور بھی نہ کرسکتا تھا
رپورٹ کے مطابق گوژونگ نے زندگی میں شادی نہیں کی اور بے اولاد ہی رہا۔ اس نے اپنی ان فرضی آخری رسومات پر 20ہزار یوآن (تقریباًساڑھے 3لاکھ روپے) خرچ کیے۔اس کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ”چچا نے بے اولاد ہونے کی وجہ سے ہی اپنی زندگی میں اپنی آخری رسومات ادا کیں۔ وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ چونکہ اس کی کوئی اولاد یا بیوی نہیں ہے تو اس کی رسومات میں کون شریک ہوتا ہے اور وہ کس طرح کی ہوں گی۔“واضح رہے کہ ان رسومات میں گوژونگ کے ہمسایوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ انہوں نے ایک تابوت اٹھایا اور آخری رسومات کی ادائیگی کے مقام تک لے کر گئے۔ وہ اس کی فرضی موت پر ماتم بھی کر تے رہے۔