’’وہ شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے 2 درہم دیئے اور کہا کہ میں تمہیں 20درہم اور دوں گا اگر۔۔۔‘‘ بڑے عرب ملک میں گھر میں کام کرنے والے شخص کی معصوم بچے کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

’’وہ شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے 2 درہم دیئے اور کہا کہ میں تمہیں 20درہم ...
’’وہ شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے 2 درہم دیئے اور کہا کہ میں تمہیں 20درہم اور دوں گا اگر۔۔۔‘‘ بڑے عرب ملک میں گھر میں کام کرنے والے شخص کی معصوم بچے کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں لڑکے کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے33سالہ شخص کے کیس کی عدالت میں سماعت کی گئی لیکن ملزم نے ابتدائی طور پر صحت جرم سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں اعتراف کر لیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کاالزام لگانے والے 7سالہ لڑکے کا عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہایک صبح میں جلدی اٹھا میری ماں نے مجھے کہاکہ گھر میں کچھ مزدور سامان رکھنے کیلئے آرہے ہیں۔تھوڑی دیر بعد 2مزدور سامان لے کر ہمارے گھر آئے ،وہ ایک کمرے میں کام کررہے تھے میںدیکھنا چاہتا تھا کہ وہ کیا کررہے ہیں ،یہ دیکھنے کیلئے میں اس کمرے میں چلا گیا ،ان میں سے ایک شخص باہر گاڑی سے کچھ سامان لینے گیا تو اس دوران کمرے میںموجود دوسرا مزدور میرے قریب آیا اور میرے میرے کندھے پر ہاتھ رکھااور اس کے بعد مجھے 20دھرم کی پیشکش کی لیکن میں نے اس کی پیشکش ٹھکرا دی اور کمرے سے باہر چلا گیا ۔اگلی صبح بچے اس تمام واقعے کے بارے میں اپنی والدہ کو آگاہ کیا ۔
ملزم نے عدالت میں بچے کو مزدوروں کی غیر موجودگی میں چار بار گال پر بوسہ لینے کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔بچے کے والد کا کہناتھا کہ ان مزدوروں نے دو یا تین گھنٹوں میں کام ختم کرنا تھا لیکن وہ شام تک گھر میں ہی موجود ہے ۔میں نماز پڑھنے چلا گیا اور جب میں واپس آیا تو میرے بیٹے نے بتا یا کہ یہ درہم مجھے انکل نے دیئے ہیں ۔جس کے بعد بچے کے والدین نے اس مزدور کیخلاف شکایت درج کروائی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -