سب سے خوفناک ہتھیار، جو پل بھر میں کسی بھی ملک کا موسم بدل دے، طوفان لے آئے۔۔۔ کس ملک نے بناڈالا؟ پاکستانیوں کے لئے سب سے زیادہ تشویشناک خبر آگئی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مختلف خطوں میں جنگ کی بھڑکتی آگ اور مختلف ممالک کی باہمی کشیدگی کے عروج کو دیکھتے ہوئے اکثر ماہرین پیش گوئی کرچکے ہیں کہ ہم تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اسی ممکنہ جنگ میں دشمنوں پر غلبہ پانے کے اب امریکہ نے ایک ایسا خطرناک ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیا ہے جس کا کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ایسا تباہ کن سپرہتھیار تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ دنیا کے موسم کو اپنے قبضے میں کر لے گا اور دشمن کی افواج پر اپنی مرضی کا موسم مسلط کرکے انہیں شکست سے دوچار کر دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس ہتھیار کے ذریعے امریکہ ٹینکوں کو منجمد کرنے، بحری بیڑوں کو شدید دھند میں بھٹکا دینے اور جنگی طیاروں پر برف کے گولے برسا کر انہیں تباہ کر دینے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ سنٹرفار ریسرچ آن گلوبلائزیشن کے صدر پروفیسر مائیکل چوسوڈوسکی کا کہنا ہے کہ ”اس ہتھیار کی تیاری کی تجویز امریکی ایئرفورس کے سامنے پیش کر دی گئی ہے۔ ہتھیار کی تیاری کے سلسلے میں کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں یہ تجویز 3امریکی کرنلوں اور 4میجرز کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موسم پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پینٹاگون پوری دنیا پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔یہ ہتھیار بنا لینے کے بعد امریکہ کسی بھی ایسے ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے قابل ہو جائے گا جس نے اپنے ہاں ملٹری ہارڈویئر کی تنصیب نہیں کر رکھی ہو گی۔“