آدمی کا گلا خراب، اسے معمولی زکام سمجھتا رہا، لیکن پھر اچانک آنکھوں سے ایسی چیز ٹپکنے لگی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، دراصل کیا ہوا تھا؟ جان کر ہر شخص گھبراجائے

آدمی کا گلا خراب، اسے معمولی زکام سمجھتا رہا، لیکن پھر اچانک آنکھوں سے ایسی ...
آدمی کا گلا خراب، اسے معمولی زکام سمجھتا رہا، لیکن پھر اچانک آنکھوں سے ایسی چیز ٹپکنے لگی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، دراصل کیا ہوا تھا؟ جان کر ہر شخص گھبراجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)گلے کی خرابی کو معمولی مسئلہ سمجھ کر اکثر لوگ نظر اندازکردیتے ہیں لیکن برطانوی شہری کیون مینین کو یہ غلطی اتنی مہنگی پڑی کہ موت سے بال بال بچے ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیون کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے کی خرابی کو معمولی زکام کا نتیجہ سمجھا اور اسے زیادہ توجہ نہ دی۔ ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ ان کی حالت تیزی سے بگڑنے لگی اور ان کی آنکھوں اور منہ سے خون بہنے لگا جبکہ کمر پر ایسے چھلکے نمودار ہونے لگے جیسے سانپ کی جلد پر ہوتے ہیں۔

وہ بچی جس کی آنکھوں سے آنسوﺅں کی بجائے خون نکلتا ہے، ایسا کیوں ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے
کیون کو فوری طور پر چے شائر کے وارنگنٹن ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متعدد ٹیسٹ کرنے کے بعد معلوم کیا کہ وہ انتہائی کمیاب بیماری ’سٹیونز جانسن سنڈروم‘ کا شکار تھے۔ کیون کی اہلیہ تانیہ جیکسن نے بتایا کہ ”جب میں نے اپنے شوہر کی آنکھوں اور منہ کو خون میں لت پت دیکھا تو میرا دل بیٹھ گیا۔ میں نے کبھی تصور بھی نہ کیا تھا کہ گلے کی خرابی دراصل اس قدر خطرناک بیماری کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ وہ بہت خوفناک نظر آرہا تھے اوربری طرح کانپ رہے تھے جبکہ ان کا جسم دانوں سے بھرا تھا۔ یہ دانے پھٹنے کے بعد ان کے جسم پر سانپ کی جلد جیسے چھلکے نمودار ہوگئے تھے۔ ان کی آنکھوں کے پپوٹے بھی بے حد سوج گئے تھے۔ ان کے ہونٹ سیاہ پڑگئے تھے جبکہ منہ کے اردگرد کی جلد سوجنے کے بعد پھٹنے لگی تھی۔ مجھے لگ رہا تھا وہ زندہ نہیں بچیں گے۔“


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سٹیون جانسنز سنڈروم بہت کم نظر آنے والی بیماری ہے۔ یہ عموماً کسی دوا کے ری ایکشن یا بعض اوقات کسی انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں مریض کی جلد، ہونٹ، آنکھیں اور جنسی اعضاءبھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ عموماً اس کی ابتدائی علامات گلے کی خرابی اور زکام جیسی ہوتی ہیں لیکن چند دنوں کے دوران ہی جسم پر چھالے نمودار ہونے شروع ہوجاتے ہیں اور اعضاءسے خون بہنے لگتا ہے۔ یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے اور ایسی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لیجانا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -