ملائشین پہاڑ پر یورپی شہریوں کی وہ شرمناک حرکت جس کے باعث حکومت نے انہیں خوفناک زلزلے کا ذمہ دار قرار دے دیا

ملائشین پہاڑ پر یورپی شہریوں کی وہ شرمناک حرکت جس کے باعث حکومت نے انہیں ...
ملائشین پہاڑ پر یورپی شہریوں کی وہ شرمناک حرکت جس کے باعث حکومت نے انہیں خوفناک زلزلے کا ذمہ دار قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیا میں آنے والے زلزلے کا الزام حکومت نے ملک کے ایک مقدس پہاڑ پر برہنہ ہوکر خرمستیاں کرنے اور تصاویر بنانے والے یورپی سیاحوں پر لگادیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیار کا حساب دو،محبوبہ شادی شدہ آدمی سے ’پیار کی قیمت ‘وصول کرنے پر عدالت پہنچ گئی
چند دن قبل ملائیشیا کے جنوبی علاقے سباح میں واقع کینابالو پہاڑ، جسے ملائیشین لوگ مقدس گردانتے ہیں، پر کینیڈا، نیدرلینڈز اور جرمنی کے سیاحوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر برہنہ ہوکر تصاویر بنائیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ملک میں اشتعال پھیل گیا اور بدقسمتی سے اس کے بعد زلزلہ بھی آگیا، جس کی ذمہ داری حکام نے مقدس پہاڑ پر فحش حرکات کرنے والے سیاحوں پر ڈال دی۔
”مالے میل آن لائن“ کے مطابق سباح کے نائب وزیراعلیٰ تان سری جوزف کا کہنا ہے کہ کینا بالو پہاڑ پر سیاحوں کی قابل اعتراض حرکات کے بعد زلزلہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ پہاڑ مقدس ہے اور لوگوں کو اسے ایزی نہیں لینا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلے سے ایک روز قبل ان کے گھر کے باہر پرندہ کا ایک غول اڑتا رہا اور جب ان پرندوں نے طویل وقت تک ان کے گھر کے باہر پرواز جاری رکھی تو انہیں محسوس ہوگیا کہ کچھ برا ہونے والا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی بیگم نے بھی ان کے ساتھ اتفاق کیا کہ پرندوں کے غول کا اشارہ کسی منحوس بات کی طرف تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جب اگلے دن وہ ایئرپورٹ کی طرف جارہے تھے تو زلزلہ آگیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میںکوئی شک نہیں ہے کہ سیاحوں کی حرکات اور زلزلے میں واضح تعلق ہے۔
مقامی سرکاری اہلکار داتک مسیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غلط حرکات کرنے والے سیاحوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور جب تک ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی انہیں ملائیشیا سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کینا بالو پہاڑ بورنیو کے جزیرے پر واقع ہے اور مقامی لوگ اسے مقدس جانتے ہیں اوراس پر جاکر عبادات اور دعائیں بھی کرتے ہیں۔ اس پہاڑ کی بلندی 13435فٹ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -