’میں اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنا چاہتی ہوں تاکہ طلاق لے سکوں‘ بیگم نے یہ خواہش پوری کرنے کیلئے انتہائی خوبصورت حسینہ کو اپنے شوہر کے پیچھے لگادیا، پھر شوہر نے کیا کیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ دراصل۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کو اپنے شوہر پرشبہ تھاکہ وہ بے وفائی کر رہا ہے تاہم وہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑنا چاہتی تھی تاکہ اس سے طلاق لے سکے۔ آخر کار اس نے ایک خوبصورت لڑکی کو اپنے شوہر کے پیچھے لگا دیا لیکن اس شوہر نے اپنی بیوی کی بھیجی گئی حسینہ کو ایسا جواب دے دیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق حسینہ اس شخص کے پاس آتی ہے اور اسے بتاتی ہے کہ ’میں ایک ماڈل ہوں۔ میں ایک جگہ فوٹو شوٹ کروانے گئی تھی لیکن راستہ بھول گئی ہوں۔ اس کے بعد اس شخص کی توجہ اپنے جسم کی طرف دلاتی ہے اور اسے چھونے کو کہتی ہے۔ 

سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی ویڈیو میں یہ آدمی اس لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر لے جارہا ہے، لیکن دراصل یہ کون ہے اور اگلے ہی لمحے اس نے کیا حرکت کرڈالی؟ تفصیل سامنے آئی تو ہنگامہ برپاہوگیا، جان کر ہر لڑکی گھبراجائے

پھر لڑکی اس شخص کے ساتھ فون نمبروں کا تبادلہ کرنے اور بعدزاں ملاقات کرنے کا کہتی ہے لیکن وہ ان دونوں کاموں سے انکار کر دیتا ہے۔ وہ اسے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھاتا ہے اوریہ کہتے ہوئے ایک طرف چل دیتا ہے کہ ”میری اتنی عمر ہے کہ میں تمہارا باپ بن سکتا ہوں۔“ اس شخص کو جاتے دیکھ کر حسینہ پھر اس کے پیچھے بھاگتی ہے اور روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ غصے سے جواب دیتا ہے کہ ”تم چھوٹی لڑکی ہو، چلی جاﺅیہاں سے۔“ یہ صورتحال دیکھ کر جولی نامی اس خاتون کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں کہ وہ جس شوہر کو بے وفا سمجھتی تھی وہ اس قدر وفا شعار نکلا۔