خاتون کی پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، لیکن زندہ بچ گئی تو پھر اگلے ہی لمحے کیا کام کر ڈالا؟ قریب کھڑے لوگوں نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے
لندن (نیوز ڈیسک) خود کشی جیسے بھیانک فعل کا تصورکرکے ہی انسان کانپ اٹھتا ہے لیکن اس برطانوی خاتون کے سر پر سوار ہونے والے جنون کا اندازہ کیجئے کہ جو ایک بار پل سے چھلانگ لگا کر زندہ بچ گئی تو دوبارہ اٹھ کر پل پر گئی اور پھر چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پل پر کرتب دکھاتا نوجوان، درجنوں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی تو اچانک ایسا کام ہوگیا کہ سیدھا زمین پر آگرا، دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں، انجام کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل دہل جائے گا
ویب سائٹ پین لائیو کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ منگل کی دوپہر لینکاسٹر کے نارمن ووڈ برج پر پیش آیا۔ کاﺅنٹی کرونر پام گے کے مطابق خاتون کو پہلی بار 12بجکر24 منٹ پر پل پر چڑھتے دیکھا گیا۔وہ تقریباً 15 سے 20 فٹ کی بلندی پر تھی کہ اچانک نیچے آن گری۔ غالباً وہ جتنی بلندی پر جانا چاہ رہی تھی اس سے پہلے ہی گر گئی تھی۔ اگرچہ اسے کافی زخم آئے تھے لیکن اس نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہے اور اسکے بعد دوبارہ اٹھ کر پل پر چڑھنا شروع ہوگئی۔ اس بار وہ تقریباً 100سے 120فٹ کی بلندی پر گئی اور پھر چھلانگ لگادی۔ وہ پل کے ایک ستون کے پتھریلے پیندے سے ٹکرائی اورموقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ پام گے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسی لرزہ خیز خودکشی کے بارے نہیں سنا ہے۔ انہوں نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔