حمل کی وجہ سے خاتون کو ایسی چیز کھانے کی عادت پڑگئی کہ نارمل انسان کوشش کے باوجود نہ کھاسکے

حمل کی وجہ سے خاتون کو ایسی چیز کھانے کی عادت پڑگئی کہ نارمل انسان کوشش کے ...
حمل کی وجہ سے خاتون کو ایسی چیز کھانے کی عادت پڑگئی کہ نارمل انسان کوشش کے باوجود نہ کھاسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دوران حمل خواتین چاکلیٹ سے املی تک بہت سی چیزیں کھانا شروع کر دیتی ہیں جو شاید ان کی اس حالت کا تقاضا ہوتا ہے مگر برطانیہ کی اس خاتون نے دوران حمل ایسی چیزیں کھانی شروع کر دیں جو کوئی عام انسان چاہنے کے باوجود نہ کھاسکے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیورپول کی رہائشی 31سالہ جینی میسن جب ماں بننے کے مرحلے میں داخل ہوئی تو اس نے اینٹیں، گارا، ریت اور مٹی جیسی چیزیں کھانی شروع کر دیں۔ جینی ان اشیاءکا ایک بھرا ہوا پیالہ روزانہ کھا جاتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جینی کا کہنا ہے کہ اسے ان چیزوں کی طلب اسی طرح محسوس ہوتی تھی جیسے سگریٹ پینے والوں کو سگریٹ کی ہوتی ہے۔

’آدمی‘ نے صحت مند بچی کو جنم دے دیا
رپورٹ کے مطابق جینی اپنے گھر کی دیوار سے اینٹیں توڑ کر ان کا چورا بناتی اور پیالے میں ڈال کر ایسے کھاتی جیسے کوئی انتہائی مرغوب شے کھا رہی ہو۔بچے کی پیدائش تک ان کے گھر کی دیوار کی 9اینٹیں غائب ہو چکی تھیں، جس پر جینی کا شوہر مسٹرکونور شدید پریشان تھا کہ دیوار سے یہ اینٹیں آخر جا کہاں رہی ہیں۔ اس نے سوچا کہ شاید دیوار خستہ ہو چکی ہے لہٰذا اس نے مالک مکان کو اس کی تعمیر کروانے کے لیے فون کرنے کا فیصلہ کیا۔ جینی نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اس نے اپنے شوہر کے سامنے اعتراف کر لیا کہ یہ اینٹیں وہ نکال کر کھا رہی تھی۔یہ اعتراف اس کے شوہر کے لیے اس سے بھی بڑا جھٹکا تھا۔“
کونور(Connor)نے جب اپنی بیوی کا یہ اعتراف سنا تو وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ پیکا(Pica) نامی بیماری کا شکار ہو چکی ہے جس میں انسان ایسی اشیاءکھانا شروع کر دیتا ہے جو دراصل کھانے کی نہیں ہوتیں۔علاج کے باوجود جینی کی یہ عادت بچے کی پیدائش کے بعد ہی ختم ہو پائی۔جینی کا کہنا تھا کہ ”ابتداءمیں میں نے مٹی کھانی شروع کی مگر پھر مجھے اینٹوں، گارے اور ریت کی بھی طلب ہونے لگی۔میں ایک چاقو کی مدد سے اینٹیں توڑتی اور مٹی کھودتی تھی اور پھر انہیں باریک کوٹ کر کھاتی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -