’میں بیمار محسوس کررہی ہوں‘جہاز میں خاتون کے بہانے کی جب حقیقت سامنے آئی تو ہرکوئی دنگ رہ گیا

’میں بیمار محسوس کررہی ہوں‘جہاز میں خاتون کے بہانے کی جب حقیقت سامنے آئی تو ...
’میں بیمار محسوس کررہی ہوں‘جہاز میں خاتون کے بہانے کی جب حقیقت سامنے آئی تو ہرکوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں ہونیوالے چند واقعات کی وجہ سے مغربی ممالک کے شہری خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ہر چیز کو مشکوک نظروں سے دیکھتے ہیں اور کئی مرتبہ جہاز میں مسافروں کی نہایت عجیب وغریب شکایات کی وجہ سے پروازوں کو بھی تاخیر اور مسلمان مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایساہی کچھ اٹلی کے ایک ماہراقتصادیات کیساتھ ہوا کیونکہ ساتھ بیٹھی خاتون نے ریاضی کے فارمولے کو مشکوک قراردیتے ہوئے اپنی صحت کی خرابی کا بہانہ کیا اور پھر پراسرا ر سرگرمی کی طرف اشارہ کردیا، حقیقت کھلنے تک پرواز کو دوگھنٹے کا انتظا ر کرنا پڑا۔
بی بی سی کے مطابق اٹلی کے ماہراقتصادیات کوریڈومینز یوکوایئر وسکونسن ایئر کے انٹاریوجانیوالے جہاز میں ریاضی کا ایک سوال حل کر رہے تھے تو ساتھ بیٹھی مسافر خاتون نے اسے مشکوک سرگرمی سمجھتے ہوئے عملے کو آگاہ کر دیا۔شکایت ملتے ہی گوریڈو مینزیو کوجہاز سے اتار لیا گیا اورسیکیورٹی حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی۔سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنی سرگرمیاں دکھانے کے بعد گوریڈو مینزیوکو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت مل گئی لیکن تب تک پرواز دوگھنٹے تاخیر کا شکار ہوچکی تھی ۔
غیرملکی میڈیا کو مذکورہ مسافر نے بتایاکہ جہاز سے نکالے جانے پر پائلٹ شرمندگی محسوس کررہاتھا، عملے کو پرواز میں تاخیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے اضافی جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔اُنہوں نے کہاکہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اضافی معلومات حاصل نہ کرنے کی صورت میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، خاص کر غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی رویہ پیدا ہو سکتا ہے۔
فیس بک پر اپنے بیان میں ماہراقتصادیات اور مینز یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے پروفیسر کوریڈومینزیوکونے لکھاکہ یہ تجربہ ناقابل یقین تھا اور اس پر ہنسی آئی، لیکچر دینے انٹاریو جا رہاتھا،یہ تھوڑا مزاحیہ تھا اور تھوڑا پریشان کن، خاتون نے صرف میری طرف دیکھا، لکھے ہوئے پراسرار فارمولے کو دیکھا اور نتیجہ اخد کر لیا کہ یہ کچھ اچھا نہیں اور اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق جہاز روانہ ہونے سے پہلے ان کے برابر میں بیٹھی خاتون نے عملے کے ایک رکن کو کاغذ پرپیغام دیا۔انھوں نے پہلے کہا کہ وہ بیمار محسوس کر رہی ہیں تاہم بعد میں مینزیو کی سرگرمی کے بارے میں بتادیا۔ایئر وسکونسن ایئر کی علاقائی شراکت دار امریکی ایئر لائن نے کہا ہے کہ عملے نے بیمار مسافر کی دیکھ بھال سے متعلق قواعد و ضابط پر عمل کیا اور اس کے بعد اس کے الزامات کی تفتیش کی جس سے معلوم ہوا کہ اطلاعات درست نہیں ۔ پروفیسر کی شکایت کرنے والی خاتون کو بعد میں ایک دوسرے پرواز پر روانہ کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -