کیا آپ کو معلوم ہے امیریکی صدر کے طیارے کی پرواز پر 2 کروڑ روپے فی گھنٹہ خرچ آتا ہے، جانئے ایئرفورس ون کے بارے میں حیران کن حقائق

کیا آپ کو معلوم ہے امیریکی صدر کے طیارے کی پرواز پر 2 کروڑ روپے فی گھنٹہ خرچ ...
کیا آپ کو معلوم ہے امیریکی صدر کے طیارے کی پرواز پر 2 کروڑ روپے فی گھنٹہ خرچ آتا ہے، جانئے ایئرفورس ون کے بارے میں حیران کن حقائق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر کا خصوصی طیارہ یو ایس ائیرفورس ون (US Air Force I) ساری دنیا میں اپنی شان و شوکت اور رعب و دبدبے کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتا ہے۔ اس طیارے کی وہ کون سی خاص باتیں ہیں کہ دنیا کا طاقتور ترین حکمران اسے اپنی سواری کے لئے منتخب کرتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔
195فٹ لمبے پروں والایو ایس ائر فورس ون دنیا کا واحد طیارہ ہے کہ جس کی باڈی ایٹمی دھماکے کی شدت کا سامنا بھی کرسکتی ہے۔ اس طیارے کی تمام کھڑکیاں بلٹ اور بم پروف ہیں۔ یو ایس ائیرفورس ون کی ایک گھنٹے کی پرواز کا خرچ دو لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً دوکروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ اس طیارے میں 85 ٹیلی فونز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ طیارے کی اندرونی گنجائش 4 ہزار مربع فٹ کے برابر ہے۔ اس انتہائی بڑے طیارے کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس میں صرف 76 مسافروں کی گنجائش ہے۔

مزید جانئے: عرب ممالک کے امیر ترین افراد نے جہازوں کی فرسٹ کلاس میں سفر کرنا چھوڑ دیا کیونکہ اب وہ ۔۔۔
امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس میں واقع اوول آفس کی ہوبہو نقل یو ایس ائیرفورس ون میں بھی بنائی گئی ہے جسے فضائی اوول آفس کہا جاتا ہے۔ اس جہاز کے عملے کی تعداد عام جہازوں کی نسبت خاصی زیادہ ہے۔ اس میں فضائی خدمات سرانجام دینے کے لئے 26 افراد تعینات ہوتے ہیں۔ امریکی صدر کے طیارے کی حفاظت کے لئے جنگی جہاز اس کے ساتھ پرواز کرتے ہیں۔ اسے دنیا کا محفوظ ترین ہوائی جہاز کہا جاتا ہے، اور بعض اوقات یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی خطرناک صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں امریکی صدر زمین پر اپنی محفوظ پناہ گاہ چھوڑ کر ائر فورس ون میں منتقل ہو گئے۔

مزید جانئے: دنیا کا وہ ملک جہاں میکڈونلڈ کے فرنچ فرائز کا ایک پیکٹ 13ہزار روپے کا فروخت ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -