دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟ فہرست سامنے آگئی، آپ بھی جانئے

دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟ فہرست سامنے آگئی، ...
دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟ فہرست سامنے آگئی، آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر جہاز میں سفر کیا جائے تو ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ محفوظ ترین ائیر لائنز کا انتخاب کرے۔اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے سی این این نے دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ائیر لائنز کی فہرست شائع کی ہے۔فہرست مرتب کرنے والی ویب سائیٹ AirlineRatings.comکا کہنا ہے کہ یہ فہرست مرتب کرتے ہوئے مختلف چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں ان کے آپریشنز، شیڈول، مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اورحادثات کی تعدادکو دیکھاگیا ہے۔فہرست مرتب کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 449ائیر لائنز کا مطالعہ کیا اور 149کو محفوظ پایا گیا اورکچھ ائیر لائنز انتہائی محفوظ تھیں،آئیے آپ کو اس فہرست کے بارے میں بتاتے ہیں۔
محفوظ ترین ائیر لائنز
آسٹریلیا کی ائیر لائنز کنٹاس گذشتہ60سال میں کسی بھی قسم کے بڑے حادثے سے دوچار نہیں ہوئی ۔اس کے آپریشنزاور اعلیٰ کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے اسے دنیا کی محفوظ ترین ائیر لائنز سمجھا جاتا ہے۔اس کے بعد ائیر نیوزی لینڈ،برٹش ائیر ویز، کیتھی پیسیفک،ایمریٹس،اتحاد،ای وی اے،فِن ائیر،لفتھینزا اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔

مزید جانئے: ’پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافر طیارے کو میزائل کا نشانہ بننے سے بچا لیا‘
غیر محفوظ ترین ائیر لائنز
ویب سائیٹ نے جن ائیر لائنز کو غیرمحفوظ قرار دیا ان میں ائیر لنگس(آئرلینڈ)،الاسکا ائیر لائنز(امریکہ)،آئس لینڈائیر،جیٹ بلیو(امریکہ)،جیٹ سٹار(آسٹریلیا)،کوآلا(جنوبی افریقہ)،مونارک(برطانیہ)،تھامس کک(برطانیہ)ٹی یو آئی فلائی(جرمنی)اور ویسٹ جیٹ(کینیڈا)شامل ہیں۔

مزید جانئے: دنبوں نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروادی، وجہ انتہائی دلچسپ

مزید :

ڈیلی بائیٹس -