KitKat بنانے والی کمپنی نے اس نوجوان کی گاڑی پوری طرح چاکلیٹس سے کیوں بھردی؟ وجہ ایسی کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ کے پاس اپنی پسندیدہ چاکلیٹ کا ایک ہی ٹکڑا بچا ہو اور وہ بھی چوری ہوجائے تو اس سے زیادہ دکھ کی بات کیا ہوسکتی ہے۔ امریکہ میں کینسس سٹیٹ یونیورسٹی کے طالبعلم ہنٹر جابنز کے ساتھ بھی ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ان کی پسندیدہ چاکلیٹ کٹ کیٹ (KitKat) گاڑی میں رکھی تھی اور وہ بے دھیانی میں گاڑی لاک کئے بغیر ہی ہاسٹل میں چلے گئے۔ جب وہ تقریباً 15 منٹ بعد واپس آئے تو چاکلیٹ کی جگہ ایک پرچی پڑی تھی جس پر لکھا تھا ”معذرت خواہ ہوں میں نے آپ کی چاکلیٹ لے لی ہے۔“
پاکستانی لڑکی نے ایک ایسی زبان میں گانا گادیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاہوگیا، پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی بھی دیوانے ہوگئے کیونکہ۔۔۔
ہنٹر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ منظر دیکھ کر بہت دکھ پہنچا لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ شاید کسی دوست نے یہ شرارت کی ہوگی اور چاکلیٹ چور کی معذرت والی پرچی کی تصویر لے کر اسے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردیا۔ انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا ”میں اپنی کار کو شاید 15منٹ کے لئے ہاسٹل کے سامنے چھوڑ کر گیا اور جب واپس آیا تو مجھے یہ دیکھنے کو ملا۔“ ہنٹر کا کہنا ہے کہ انہوںنے ازراہ تفنن یہ ماجرا ٹویٹر پر بیان کیا تھا لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو حیران کردینے کے لئے کافی تھا۔ ہنٹر کی ٹویٹ جلد ہی وائرل ہوگئی اور اسے بے شمار لوگوں نے شیئر کیا۔ اتفاق سے کٹ کیٹ چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی بھی اس پر نظر پڑگئی اور کمپنی نے ہنٹر کو تلاش کر کے ان کے ساتھ رابطہ کیا۔ انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں لکھا تھا ”ہمیں پتہ چلا ہے کہ آپ کی چاکلیٹ چوری ہوگئی ہے، ہم آپ کو اس کے بدلے کچھ چاکلیٹ بھیج رہے ہیں شاید یہ کچھ مداوا کرپائیں۔ “ ہنٹر کو کمپنی کے اس پیغام کے ساتھ ہی چاکلیٹ کا ایک ڈبہ موصول ہوا، لیکن یہ تو ابھی آغاز تھا ۔ اگلے روز کمپنی کے نمائندے ہزاروں چاکلیٹ لے کر یونیورسٹی پہنچ گئے اور ہنٹر کی گاڑی کو کٹ کیٹ چاکلیٹ سے بھردیا۔ یونیورسٹی کے طالبعلم یہ منظر دیکھ کر حیران تھے اور ہنٹر کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی خوشی کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا فیصلہ کیا اور یونیورسٹی میں ہر ایک کو چاکلیٹ کا تحفہ دینا شروع کردیا۔ اس حیرت انگیز واقعے پر ان کا کہنا تھا ”یہ ناقابل یقین تھا، میرا خیال ہے کہ میں نے تقریباً چار سے پانچ ہزار کٹ کیٹ طالبعلموں میں بانٹیں، اس کے باوجود میرے پاس ایک ہزار سے زائد چاکلیٹ موجود تھے۔“