جنازے پر لی گئی تصویر میں تابوت میں لیٹی خاتون مردہ نہیں، پھر ایسے کیوں لیٹی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

جنازے پر لی گئی تصویر میں تابوت میں لیٹی خاتون مردہ نہیں، پھر ایسے کیوں لیٹی ...
جنازے پر لی گئی تصویر میں تابوت میں لیٹی خاتون مردہ نہیں، پھر ایسے کیوں لیٹی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (نیوز ڈیسک) ہر انسان کوئی نہ کوئی خواب ضرور رکھتا ہے اور برازیلیا سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ خاتون ویرا لوسیا ڈی سلوا بھی ایک خواب رکھتی تھیں، لیکن اتفاق سے یہ ایک ایسا خواب تھا کہ جس کی کسی بھی ذی ہوش شخص سے توقع نہیں کی جاسکتی۔ ویرا گزشتہ 14 سال سے اپنے ہی جنازے میں شرکت کا خواب رکھتی تھیں اور اب بالآخر انہوں نے یہ خواب پورا کرلیا۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز ویرا کے جنازے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کے والدین، بہن بھائیوں، دوست و عزیزوں غرضیکہ کہ ہر کسی نے شرکت کی، جبکہ وہ اچھی بھلی اور زندہ سلامت تھیں۔ ویرا کا کہنا تھا کہ وہ جنازوں میں شرکت کرنا بہت پسند کرتی ہیں اور ان کا خواب تھا کہ مرنے سے پہلے ان کی آخری رسومات بھی منعقد کی جائیں تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے انہیں دیکھ سکیں۔ ان کی اس خواہش پر ان کے عزیز و اقارب پریشان تھے اور ان کے شوہر تو سخت ناخوش تھے۔ اس کے باوجود وہ کئی سالوں سے سب کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کررہی تھیں کہ ان کی زندگی میں ہی ان کی آخری رسومات کا اہتمام کیا جائے۔ ویرا نے مقامی قبرستان کے منتظم اور پادری کوبھی تیار کرلیا، جس کے بعد ان کی ضد کے سامنے مجبور ہوکر خاندان والے بھی تیار ہوگئے۔

نوجوان لڑکے کی واٹس ایپ پر لڑکی سے شرمناک تصویر کی فرمائش، جواب میں خاتون نے ایسی تصویر بھیج دی کہ منٹوں میں پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئی، دیکھ کر آپ بھی حاضر جوابی کی داد دیں گے
بدھ کے روز صبح سات بجے ان کی آخری رسومات کے انتظامات کا آغاز ہوگیا۔ مقامی قبرستان کی جانب سے ایک خصوصی تابوت عطیہ کیا گیا جس میں انہیں لٹا دیا گیا، اس کے بعد ان کے تمام عزیز و اقارب اور دوست تعزیت کے لئے آنے لگے۔ صبح سے شام تک یہی سلسلہ جاری رہا۔ جو بھی آتا ویرا کو تابوت میں لیٹا دیکھ کر حیران رہ جاتا، اس موقع پر ان کے دوست اور جاننے والوں میں سے کوئی ہنستا رہا تو کوئی حیرت کا اظہار کرتا رہا، البتہ ان کے قریبی عزیزوں میں سے اکثر یہ صورتحال دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکے۔


تقریبات کے آخر میں تابوت کو بند کرکے اسے اٹھا کر قبرستان لیجایا گیا، گویا انہیں دفن کرنے کے لئے لیجایا جارہا ہو۔ ویرا کی آخری رسومات کا یہ آخری حصہ تھا، جس کے بعد وہ تابوت سے باہر آگئیں اور اپنی دیرینہ خواہش پوری کرنے پر جنازے کے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -