’ آپ کا شوہر جس دن یہ کام شروع کر دے اس کا مطلب ہے اس کی زندگی میں کوئی اور عورت بھی آگئی۔۔۔‘ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ماہر خاتون نے سب سے بڑی نشانی بتا دی

ڈیلی بائیٹس

لندن (نیوز ڈیسک) ویب سائٹ Seeking Arrangement کی مقبول ترین جنسی کارکن جین میری کہتی ہیں کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا کئی سالہ تجربہ رکھتی ہیں اور بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ بے وفائی کرنے والے مردوں کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔ اسی تجربے کی بناءپر وہ خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتی ہے کہ آپ کا شریک حیات کسی اور خاتون کی جانب مائل ہو چکا ہے تو کچھ خاص اشاروں سے پتہ چل سکتا ہے۔جین میری کہتی ہیں کہ اگر آپ کا شریک حیات ازدواجی فرائض میں دلچسپی کھو چکا ہے تو یہ اس بات کا واضح ترین اشارہ ہے کہ اس کی دلچسپی کہیں اور ہے۔

اسی طرح، اگر آپ کا شریک حیات معمول سے زیادہ اخراجات کر رہا ہے، اور اکثر وہ ان اخراجات کا کوئی حساب نہیں دے پاتا، تو یقینا کچھ گڑ بڑ ہے۔ اگر وہ بار بار اپنے فون کو چیک کرتا رہتا ہے اوراکثر ایسا علیحدگی میں جا کر کرتا ہے تو بھی یقینا کوئی ایسی بات ہے جسے وہ آپ سے چھپانا چاہتا ہے۔ جین کہتی ہیں کہ مرد عموماً اپنے حلیے اور وضع قطع کے متعلق بہت فکر مند نہیں ہوتے لیکن جب وہ کوئی نیا تعلق استوار کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں تو اس بات پر غیر معمولی توجہ دیتے ہیں۔ اگر آپ کو اس کے رویے میں کچھ ایسی اچانک تبدیلی نظر آئے تو یہ بھی خطرے کی علامت ہے۔