مَردوں کے بھی خاص ایام ہوتے ہیں

مَردوں کے بھی خاص ایام ہوتے ہیں
مَردوں کے بھی خاص ایام ہوتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (نیوز ڈیسک) خواتین کی تولیدی زندگی کا ایک اہم پہلو ماہوار ایام ہیں جن کے دوران جسمانی کے علاوہ ذہنی تبدیلیاں بھی رونما ہو جاتی ہیں اور اکثر خواتین میں افسردگی، تلخی جیسی علامات بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔شاید ہم میں سے کسی کے وہم و گمان بھی نہیں ہوگا کہ مردوں میں بھی یہ ماہوار تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔مشہور میگزین ’کاسمو پولیٹن ‘نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر پائل ویرنا ڈو سے رابطہ کیا تاکہ مردوں کے موڈ میں اچانک تبدیلیوں کی تحقیق کی جاسکے۔معاملے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ کچھ مردوں میں عورتوں کی طرح ماہواری کا عمل تو نہیں ہوتا لیکن ان میں بھی ٹیسٹا سٹی رون ہارمون کی مقدار کم ہونے پر مزاج کی ویسی ہی تبدیلیاں نظر آتی ہیں جیسی خواتین کی مخصوص آیام کے دوران نظر آتی ہیں ۔ ان ہارمون کا لیول صبح کے وقت زیادہ ہوتا ہے لیکن دن گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے غصہ، افسردگی اور تلخی جیسی علامات رونما ہوسکتی ہیں۔ناقص خوراک ، تھکاوٹ اورذہنی پریشانی جیسے عوامل بھی اس ہارمون یمں کمی کا باعث بنتے ہیں جس کا نتیجہ ویسا ہی ہوتا ہے جیسے خواتین کے ایام کے دوران مزاج کی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔خواتین کی مخصوص کیفیات کو PMSاور مردوں کی ان مخصوص کیفیات کو IMSکا نام دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -