کچن میں سانپ اور اس کا پھولا ہوا پیٹ، خاتون نے گھبرا کر پولیس بلالی، بالآخر پکڑا گیا اور الٹی کردی تو پیٹ سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر بیچاری خاتون رو رو کر ہلکان ہو گئی کیونکہ۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

بنکاک(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کے علاقہ پاتھم تھانی میں ایک بڑا اژدھاایک گھر میں گھس گیا اور گھر کے مالک کی پالتو بلی کو ثابت نگل گیا۔ ویب سائٹ ’دی مرر‘ کے مطابق بلی کی مالکن ساﺅوارک شیرن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے باورچی خانے میں گئیں تو ایک الماری کا دروزاہ کھلا دیکھ کر ٹھٹھک گئیں۔ دروازے سے باہر ایک دم لٹک رہی تھی جسے دیکھتے ہی انہیں اندازہ ہو گیا کہ اندر ایک سانپ گھسا بیٹھا تھا۔
ساﺅوارک نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی اور کچھ ہی دیر بعد پولیس اہلکار وائلڈ لائف ریسکیو اہلکاروں کو ساتھ لے کر موقع پر پہنچ گئے۔ جب سانپ کو دم سے پکڑ کر باہر کھینچنا شروع کیا گیا تو اس کی لمبائی نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔ سانپ یوں باہر کھنچتا چلا آ رہا تھا گویا کبھی ختم ہی نہ ہو گا۔

’مرنے کے بعد جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے اور پھر سے زندگی شروع ہوجاتی ہے۔۔۔‘ جدید تحقیق میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ غیر مسلموں کی واقعی ہوائیاں اُڑگئیں
جب یہ باہر آیا تو پتا چلا کہ اس کا پیٹ بری طرح پھولا ہوا تھا، یعنی اس نے کسی چیز کو نگل لیا تھا، لیکن ابھی بیچاری خاتون کو معلوم نہ تھا کہ اس سانپ نے کیا چیز نگل رکھی تھی۔ جب ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کی الٹ پلٹ شروع کی تو اس نے نگلی ہوئی چیز کو باہر اگلنا شروع کر دیا۔ پہلے دو ٹانگیں باہر آئیں اور پھر دھڑ اور سر بھی برآمد ہو گیا۔ تب پتا چلا کہ یہ خاتون خانہ کی پالتو بلی ’بوبو‘ تھی جسے سانپ نے نگل لیا تھا اور ہضم کرنے کے لئے باورچی خانے میں گھس کر بیٹھ گیا تھا۔


اپنی پیاری بلی کو دیکھتے ہی خاتون دھاڑیں مار کر رونے لگی۔ ریسکیو اہلکاروں نے اس کی ڈھارس بندھائی اور سانپ کو قابو کر کے قریبی جنگل میں چھوڑ دیا۔ ساﺅوارک کا کہنا تھا کہ ”بوبو مجھے بہت ہی پیاری تھی۔ وہ میرے گھر میں ہی پیدا ہوئی تھی اور اب اس کی عمر تین سال تھی۔ میں نے چند دن پہلے ہی اس کی تیسری سالگرہ منائی تھی۔ مجھے کیا پتا تھا کہ یہ اس کی آخری سالگرہ تھی۔ مجھے یہ سوچ کر بہت رونا آ رہا ہے کہ بیچاری بوبو کی موت کتنی دردناک رہی ہو گی۔ کاش میں اسے بچا پاتی۔ میری پیاری بوبو! “