2 سال کی محبت کے بعد خاتون کی منگنی، پھر ایک دن فیس بک کھولی تو اپنے منگیتر کی ایسی تصویر نظر آگئی کہ زندگی کے سارے خواب ٹوٹ گئے، جسے اپنا پیار سمجھتی رہی، وہ آدمی دراصل کون تھا؟ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹس کی بھرمار ہے اور حد تو یہ ہے کہ بعض شادی شدہ لوگ بھی فرضی شناخت سے اکاﺅنٹس بنا کر جنس مخالف کو چکر دینے میں مگن نظر آتے ہیں۔ برطانیہ میں بھی ایک ایسے ہی شادی شدہ مرد نے جعلی شناخت سے اپنی محبوبہ کو دھوکا دے رکھا تھا لیکن فیس بک کے ایک فیچر کی وجہ سے اس کی حقیقت کھل گئی اور پھر اس کے ساتھ جو کچھ ہوا، جان کر دھوکے باز مرد کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امینڈا کریگٹن نامی 32سالہ خاتون کی اس فراڈ شخص پاﺅل مک ہف سے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد پاﺅل نے کرس واکر کے نام سے فرضی فیس بک اکاﺅنٹ بنایا اور اس کے ذریعے برطانوی شہر نیو کاسل کی رہائشی امینڈا سے رابطہ کرنے لگا، دونوں میں محبت پروان چڑھی اوردو سال تک تعلق میں رہنے کے بعد کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی کر لی۔
بوڑھی عورت سے شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا
منگنی کرنے کے کچھ دن بعد ہی ایک روز امینڈا کو فیس بک کے فیچر ’سجیسٹڈ فرینڈ‘ (Suggested friend)کے ذریعے پاﺅل کی بیوی کا اکاﺅنٹ نظر آیا، اس اکاﺅنٹ کی پروفائل میں پاﺅل اپنی بیوی کی بانہوں میں بانہیں ڈالے کھڑا تھا۔ یہ دیکھ کر امینڈا کو زوردار جھٹکا لگا۔ اس نے اس خاتون سے رابطہ کیا اور حقیقت معلوم ہونے پر پاﺅل کو دھکے مار کر گھر سے نکال دیا۔ تین بچوں کی ماں امینڈا کا کہنا تھا کہ ”پاﺅل نے مجھے اس بری طرح دھوکا دیا ہے کہ اب شاید کبھی اس کا اعتبار نہ کر سکوں۔ جب اس کی حقیقت کھلی اور میں نے اس سے استفسار کیا تو اس نے بتایا کہ وہ بیوی سے علیحدہ ہو چکا ہے لیکن جب میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ اب بھی اکٹھے رہتے ہیں۔ اس انکشاف پر میں اندر سے ٹوٹ کر رہ گئی ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق امینڈا نے یہ کہانی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں صارفین بڑی تعداد میں پاﺅل کو لعن طعن کر رہے ہیں اور اسے دھوکے باز کے لقب سے نواز رہے ہیں۔