گھر برائے فروخت، آدمی نے اشتہار دیا تو مرسیڈیز پر بیٹھ کر پراپرٹی ڈیلر گھر دیکھنے آگیا، جانے کے بعد اس کا نام گوگل پر سرچ کیا تو یہ آدمی دراصل کون نکلا؟ دیکھتے ہی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ وہ تو اصل میں۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک شخص نے اپنے گھر فروخت کرنے کے لیے اشتہار دیا اور اگلے ہی روز ایک پراپرٹی ڈیلرمرسڈیز گاڑی میں بیٹھ کر اس کا گھر دیکھنے چلا آیا۔ اس کے واپس جانے پر مالک مکان نے گوگل پر اس کے متعلق سرچ کیا تو ایسی حقیقت کھلی کہ مالک مکان کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مالک مکان نے جب پراپرٹی ڈیلر کے وزٹنگ کارڈ پر درج اس کی معلومات کے ذریعے گوگل پر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کا نام کین اویے تھا اور وہ ایک ڈاکو تھا۔ اس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر برکھیمسٹیڈ کی بیلے اینڈ سنز جیولری شاپ پر ڈاکا ڈالا تھا اور 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ 15لاکھ روپے) مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

’میں نے 8 برس پہلے اپنے شوہر سے پسند کی شادی کی لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ بڑا گھاٹے کا سودا کیا کیونکہ۔۔۔‘ پاکستانی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر مرد شدید پریشان ہوجائے
اس واردات کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اورعدالت نے 2014ءمیں اسے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے ہارٹ سٹیٹ ایجنسی کے ہاں نوکری کر لی۔مالک مکان نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”جب وہ میرے گھر آیا تو وہ سٹیٹ ایجنٹس کی طرح نہیں لگ رہا تھا۔ وہ بہت مغرور، جارح اور بہت خوداعتماد تھا، اس نے مہنگی رولیکس گھڑی پہن رکھی تھی اور لگژری گاڑی پر آیا تھا۔ یہ سب دیکھ کر مجھے شبہ ہوا چنانچہ اس نے مجھے اپنا جو کارڈ دیا تھا اس کے ذریعے میں نے اس کے متعلق گوگل پر سرچ کیا تو اس کا مجرمانہ ماضی میرے سامنے آ گیا۔“ رپورٹ کے مطابق ہارٹ سٹیٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ”کین نے نوکری کے لیے درخواست دیتے وقت کمپنی کو اپنی سزا کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ اس کی اصلیت سامنے آنے پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔“