بھارتی حکومت بندروں سے ”مردانگی“ چھیننے لگی، لوگ لکھ پتی بن گئے

بھارتی حکومت بندروں سے ”مردانگی“ چھیننے لگی، لوگ لکھ پتی بن گئے
بھارتی حکومت بندروں سے ”مردانگی“ چھیننے لگی، لوگ لکھ پتی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بندروں نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے اور ان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے شہریوں کیساتھ ساتھ ریاستی حکومت کو بھی پریشان کر دیا ہے جس نے اب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے بندروں کی نس بندی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عام لوگوں کو اس مہم میں شامل کرنے کیلئے اعلان کردیا ہے کہ جو بندر پکڑ کر لائے گا اسے 500 روپے فی بندر انعام بھی دیا جائے گا۔
بھارتی ریاست ہماچل پردیش تو کچھ زیادہ ہی بندروں کے رحم وکرم پر ہے جہاں ان کی شرارتوں نے مقامی لوگوں کی زندگی تو اجیرن بنا ہی رکھی ہے لیکن سیرو سیاحت کے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں لہٰذا حکومت نے فیصلہ کیا کہ سب سے پہلے تو بندروں کی نسل کشی کی جائے اور اس کے بعد نس بندی کے ذریعے ان کی آبادی کو بڑھنے سے کو روکا جائے۔ حکومت نے یہ فیصلہ تو کر لیا لیکن اس مہم میں ایک بڑا مسئلہ بندروں کو پکڑنا تھا کیونکہ یہ بڑے تیز، چالاک اور شرارتی ہوتے ہیں اور آسانی سے ہاتھ نہیں آتے اور اسی لئے ریاستی حکومت نے بندر پکڑنے والوں کیلئے انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو بندر پکڑ کر لائے گا اسے فی بندر 500 روپے انعام دیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد بندروں سے تنگ لوگوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ انہیں نہ صرف بندروں سے نجات ملنے والی ہے بلکہ ان کے خلاف ایکشن لے کر انہیں لاکھوں روپے کمانے کا موقع بھی مل گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اس مہم میں حصہ لے رہی ہےاور اب تک 336 افراد اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سے 31 افراد تو اب تک لاکھوں کما چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -