وہ آدمی جو اپنے 3بوئنگ طیارے ائیرپورٹ پر پارک کرکے بھول گیا، حکومت نے فروخت کرنے کی دھمکی دے دی کیونکہ۔۔۔

وہ آدمی جو اپنے 3بوئنگ طیارے ائیرپورٹ پر پارک کرکے بھول گیا، حکومت نے فروخت ...
وہ آدمی جو اپنے 3بوئنگ طیارے ائیرپورٹ پر پارک کرکے بھول گیا، حکومت نے فروخت کرنے کی دھمکی دے دی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) آپ نے لاوارث ملنے والی اشیاءکے بارے میں اشتہار دیکھے ہوں گے، اکثر لوگ اپنا پرس، کوئی کتاب ، بریف کیس یا گاڑی کے کاغذات کہیں بھول جاتے ہیں، لیکن ملائیشیا کے کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کوئی صاحب اپنے تین بوئنگ طیارے بھول گئے ہیں۔

مزید جانئے: ہوائی جہاز میں سفر کیلئے بدترین نشستیں کونسی ہوتی ہیں ؟ایسی معلومات جو آ پ کو بڑی زحمت سے بچا سکتی ہے
جریدے آئی بی ٹائمز کے مطابق کوالا لمپور ائیرپورٹ نے مقامی اخبارات میں اشتہار شائع کیا ہے جس میں ائیرپورٹ پر لاوارث کھڑے تین عدد بوئنگ 747-200F طیاروں کے مالک کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد رابطہ کرے ورنہ اس کے طیارے فروخت کر دئیے جائیں گے۔ اخبار ”دی سٹار“ میں شائع ہونے والے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کھڑے تین جہازوں کا جو بھی مالک ہے وہ اشتہار شائع ہونے کے 14دن کے اندر انتظامیہ سے رابطہ کرے۔ اشتہار میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مالک 14 دن کے اندر اپنے جہاز لیجانے میں کامیاب نہ ہوا تو ائیرپورٹ انتظامیہ حق رکھتی ہے کہ انہیں بیچ دے تاکہ ان کی پارکنگ کی فیس وصول ہو سکے۔
اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک طیارہ آف وائٹ رنگ کا جبکہ دو سفید رنگ کے ہیں اور ان کے رجسٹریشن نمبر بھی شائع کئے گئے ہیں۔ مالک سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ائیرپورٹ پر زین المحمد عیسیٰ صاحب سے رابطہ کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -