یہ ائیرہوسٹس مسافروں کے کھانے کے ساتھ کیا کررہی ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر نوکری سے نکال دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی ائیرلائن کے اس فیصلے پر بے حد غصہ آجائے گا

یہ ائیرہوسٹس مسافروں کے کھانے کے ساتھ کیا کررہی ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر ...
یہ ائیرہوسٹس مسافروں کے کھانے کے ساتھ کیا کررہی ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر نوکری سے نکال دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی ائیرلائن کے اس فیصلے پر بے حد غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک) مانا کہ ائرلائنوں کے اصول و ضوابط بہت سخت ہوتے ہیں مگر چین کی ایک ائیرلائن نے تو حد ہی کر دی ہے۔ ایک بھولی بھالی ائیرہوسٹس کو ایسی غلطی پر نوکری سے نکال دیا ہے کہ جان کر کسی کو بھی یقین نہیں آرہا کہ اس بات پر بھی کسی کی نوکری جا سکتی ہے۔
بدقسمت ائیرہوسٹس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں وہ مسافروں کے چھوڑے ہوئے کھانے سے اپنی بھوک مٹاتی نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں جہاز کے کچن میں رکھی ٹریز کی قطار نظر آتی ہے اور ائرلائن ان میں سے ایک ٹرے میں بچے ہوئے کھانے کے دو چار چمچ لگاتی دکھائی دیتی ہے۔ بس یہی غلطی اس کی نوکری کے خاتمے کی وجہ بن گئی۔

’ارے اس تصویر میں تو میری۔۔۔‘ خاتون نے سوشل میڈیا پر اجنبی خاتون کے اکاﺅنٹ پر سڑک کی ایسی تصویر دیکھ لی کہ فوری اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، اس میں اس کا شوہر نہیں تھا بلکہ۔۔۔ پول کیسے کھولا؟ جان کر آپ کا ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے گا
ارومکی ائیر کی جانب سے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ”ائیرہوسٹس مسافروں کا چھوڑا ہوا کھانا کھارہی تھی۔ چونکہ اس نے سٹینڈرڈ پروسیجرز کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا اسے ملازمت سے فراغ کردیا گیا ہے۔“ یہ بیان سامنے آنے پر انٹرنیٹ صارفین انتہائی برہم دکھائی دیتے ہیں۔ ائیرلائن کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ بچا کھچا کھانا کھانے کی پاداش میں کسی کو ملازمت سے فارغ کرنا انتہائی بے رحمانہ فیصلہ ہے۔ اس موقع پر انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد اس نامعلوم شخص کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہی ہے جس نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -