’اگر کوئی شخص دن میں فیس بک پر 2 پوسٹس لگاتا ہے تو وہ۔۔۔‘ تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ باآسانی ’ایسے‘ لوگوں کو پکڑسکیں گے

’اگر کوئی شخص دن میں فیس بک پر 2 پوسٹس لگاتا ہے تو وہ۔۔۔‘ تحقیق میں ایسا ...
’اگر کوئی شخص دن میں فیس بک پر 2 پوسٹس لگاتا ہے تو وہ۔۔۔‘ تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ باآسانی ’ایسے‘ لوگوں کو پکڑسکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر صارفین پراپنے متعلق جو سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں شاید وہ ان کے ازدواجی سٹیٹس کے متعلق ہوتا ہے۔ کئی بال بچے دار بھی فیس بک پر یکسر کنوارے بنے ہوتے ہیں۔ اب فیس بک ہی کی طرف سے ایک ایسی تحقیق سامنے آ گئی ہے جس کے ذریعے لوگوں کی اصلیت معلوم کی جا سکتی ہے۔ اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کس طرح لوگ انجانے میں اپنے ازدواجی سٹیٹس کے نشانات چھوڑتے جاتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ ”اگر کوئی شخص دن میں 2بار پوسٹس کر رہا ہے تو یقینی طور پر وہ کنوارہ ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس نے سٹیٹس میں کیا درج کر رکھا ہے۔جب کوئی شخص شادی شدہ ہو جاتا ہے تو اس کی پوسٹس کی تعداد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ شاید اس لیے کہ جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔“

اس لڑکی کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈیا پر جس نے دیکھا غصے سے آگ بگولا ہوگیا؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا
فیس بک کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم نے صارفین کے ایک ایسے گروپ پر تحقیق کی جنہوں نے اپنا سٹیٹس سنگل سے ریلیشن شپ پر کیا تھا۔ ہم نے ان کی پہلے اور بعد کی پوسٹس کی تعداد اور لوگوں کے ساتھ گفتگو اور پوسٹس پر ان کے ری ایکشن کے دوران ان کے مزاج کا تجزیہ کیا۔ اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب کوئی شخص ریلیشن شپ میں آ جاتا ہے تواس کی پوسٹس کی تعداد کم ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج میں بھی تبدیلی آ جاتی ہے۔ وہ دوسروں کی پوسٹس پر زیادہ رومانوی ردعمل دینے لگتا ہے اور زیادہ مثبت جذبات کا اظہار کرنے لگتا ہے۔ وہ عموماً لوگوں کی پوسٹس پر لائیک، لو(Love)، نائس اور ہیپی جیسے ردعمل دیتا ہے۔ اس کے برعکس کنوارے لوگ دوسروں کی پوسٹس پر زیادہ تر لائیک، ہیٹ(hate)، ہرٹ(Hurt) اور بیڈ (Bad)جیسے ری ایکشن دیتے ہیں۔“لہٰذا فیس بک صارفین کے ان معمولات کے ذریعے ان کے اصل سٹیٹس کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -