سفر حج ،وہ وقت جب عبدالستارایدھی نے شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار کردیا،دجہ بھی انتہائی دلچسپ

سفر حج ،وہ وقت جب عبدالستارایدھی نے شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار ...
 سفر حج ،وہ وقت جب عبدالستارایدھی نے شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار کردیا،دجہ بھی انتہائی دلچسپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 8جولائی کی رات کو خالق حقیقی سے جاملنے والے عبدالستار ایدھی نے اپنی فیملی کے ہمراہ 1972ءمیں فریضہ حج اداکیا اور اس کے لیے گاڑی میں ہی حجازمقدس پہنچے تھے لیکن فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران اُنہوں نے شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار کردیا ، اس انکار سے متعلق سوال پر مولانا عبدالستار ایدھی نے بتایاکہ وطن واپس آکر یہ رسم اداکرلوں گا، اب ڈھونڈتاہوں مگر ملتاکوئی نہیں ۔
کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بلقیس ایدھی نے بتایاکہ مجموعی طورپر 4,000روپے ملے تھے ، گاڑی کا ٹکٹ 1,100روپے تھا لیکن ہم نے مفت سفر کیا، 22دن میں وہاں پہنچ گئے ، مولاناصاحب عشاءکی نماز پڑھنے کے بعد جہاں بھی ہوتے ، پڑاﺅ ڈالنے کی ہدایت کرکے آگے جانے سے انکار کردیتے ، صبح کی نماز پڑھ کر دوبارہ سفر شروع کردیتے ۔
اسی پروگرام میں مولاناعبدالستار ایدھی نے بتایاکہ یہ تجربہ کٹھن تھا لیکن اللہ نے کامیاب کرنا تھا، فرض اداہوگیا، روزہ رسول ﷺ کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی رونا آگیا، توبہ کرنے لگا ، بس اللہ قبول کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں مولاناعبدالستار ایدھی کاکہناتھاکہ ’میں نے کہا،پاکستان میں شیطان بہت ہیں ، وہاں نہیں ماریں ، یہاں کنکریوں کا شکار ڈھونڈتا بہت ہوں ، ملتے نہیں ہیں ۔
بلقیس ایدھی نے بتایاکہ دوآدمیوں نے کنکریاں انہیں دے دیں ،رش میں میری حالت غیرہوگئی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت شیطان ہیں ، میں مارلوں گا، میں اپنی بیوی کی جان بچاکر پہاڑ پر چڑھ جاتاہوں ، پاکستان میں بہت ملتے ہیں ، ابھی بھی مارسکتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -