’کامیابی حاصل کرنی ہے تو یہ کام ہر صورت کرنا ہوں گے‘ 200 کمپنیوں کے بانی دنیا کے انتہائی کامیاب ارب پتی نے اپنی جانب سے 45 سال قبل بنائی گئی فہرست دنیا کو دکھا دی، اس میں کامیابی کے لئے کیا کام لکھے تھے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

’کامیابی حاصل کرنی ہے تو یہ کام ہر صورت کرنا ہوں گے‘ 200 کمپنیوں کے بانی دنیا ...
’کامیابی حاصل کرنی ہے تو یہ کام ہر صورت کرنا ہوں گے‘ 200 کمپنیوں کے بانی دنیا کے انتہائی کامیاب ارب پتی نے اپنی جانب سے 45 سال قبل بنائی گئی فہرست دنیا کو دکھا دی، اس میں کامیابی کے لئے کیا کام لکھے تھے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر کامیاب شخص کی زندگی کے کچھ ضابطے ہوتے ہیں جن پر عمل کرکے وہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے اور دنیا کے لیے ایک مثال بن جاتا ہے۔ ورجن گروپ (Virgin Group)کے بانی رچرڈ برانسن بھی ایسے ہی کامیاب افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے صفر سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آج ان کا گروپ 200سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کا مالک ہے۔ 1972ءمیں رچرڈ برانسن کی عمر 22سال تھی جب انہوں نے کچھ عجیب و غریب کاموں کی فہرست مرتب کی تھی جن پرانہیں خود کو کاربند کرنا تھا۔ اب انہوں نے وہ فہرست افشاءکر دی ہے تاکہ لوگ ان کی ترقی کا راز جان سکیں۔

وہ 8نکاتی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
1: میں اڑنا سیکھوں گا۔
2: میں اپنا، تمہارا اور کشتی کا خیال رکھوں گا۔
3: جو بھی میرے ساتھ ہو گا میں اس کی تفریح طبع کا سامان کروں گا۔
4: اچھے لوگوں کو واپس اپنے پاس بلاﺅں گا۔
5: ’دی مینر‘ (The Manor)میں ایک چھوٹا سے گھرحاصل کروں گا۔
6: اپنے سٹوڈیو کے لیے انوکھی چیزیں خریدوں گا۔
7: خود ہی اپنے منصوبوں پر کام کروں گا۔
8:مزید دکانیں تلاش کروں گا۔
رپورٹ کے مطابق برانسن کا کہنا تھا کہ ”مجھے ایسی فہرستیں ترتیب دینے کا بہت شوق تھااور اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کم عمری میں بھی میں بہت آگے جانے کا خواہش مندتھا۔ ایسی فہرستیں آدمی کو آگے بڑھنے اور اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس سے ہمیں اپنی منزل متعین کرنے اور اپنے خوابوں کی تعبیر پانے میں مدد ملتی ہے۔جیسا کہ میری اس فہرست سے واضح ہوتا ہے کہ میں اس وقت بھی جہاز اڑانا سیکھنا چاہتا تھا اور مزید ورجن ریکارڈز سٹور بنانا چاہتا تھا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -