فلوریڈا ،بھائی نے چیز برگر کے لئے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)فلوریڈا میں ایک بھائی نے چیز برگر کے لئے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ورلڈ وائیڈ ویئرڈ نیوز ویب سائٹ کے مطابق فلوریڈاپولیس نے 25سالہ بنجمن میدندورف کو چیز برگر کے معاملے پر تلخ کلامی ہونے پر اپنے 28سالہ بھائی نکولس میدندورف کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
چوہوں کے وائرنگ کترنے سے 2 کمروں میں آگ لگ گئی، سپریم کورٹ میں چوہا مار مہم شروع
فلوریڈا پولیس نے بتایا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ جمعہ کی رات 10بجے پیش آیا تھا۔ چیز برگر کے معاملے پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی تو بنجمن نے گن اُٹھائی اور اپنے بھائی نکولس کے سینے میں گولیاں پیوست کر دیں۔نکولس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بنجمن نے بھائی کے مرنے کے بعد ایمرجنسی 911پر فون کال کر کے اطلاع دی اور اپنا اعتراف ِ جرم بھی کر لیا ۔ بنجمن پر فرسٹ ڈگری مرڈرکے چارجز لگائے گئے ہیں۔اسے ناقابل ضمانت گرفتاری کے بعد اوسسیولا کاﺅنٹی جیل میں قید کیا گیا ہے ۔
ولندیزی،سنگا پور اور جاپان دنیا میں سب سے زیادہ سونے والی قوموں میں شامل