خواتین کو مردوں کی کس شرمناک حرکت کا سب سے زیادہ دکھ ہوتا ہے؟ جدید تحقیق میں ناقابل یقین انکشاف
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اس سوال پر بحث اکثر دیکھنے سننے میں آتی ہے کہ مرد زیادہ بے وفائی کرتے ہیں یا خواتین؟ لیکن یہ سوال تاحال جواب طلب ہے۔ ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اس کا جواب تو نہیں دیا کہ بے وفائی کون زیادہ کرتا ہے لیکن یہ ضرور بتا دیا ہے کہ کس کس طرزکی بے وفائی مردوں اور خواتین کو اذیت دیتی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو اپنے ساتھی کی جسمانی بے وفائی سے اتنی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی جتنی جذباتی بے وفائی سے ہوتی ہے۔ دوسری طرف مردوں میں معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ مردوں کو ان کی ساتھی کی جسمانی بے وفائی جذباتی بے وفائی سے زیادہ تکلیف دیتی ہے۔
جگر کو زہریلے مواد سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو صبح اٹھتے ہی اس قدرتی مشروب کا صرف ایک چمچ پی کر دیکھیں
ماہرین نے اپنی تحقیق کے لیے 1ہزار لوگوں سے سوالات کیے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ روایتی طور پر خواتین ہی گھر پر رہتی ہیں اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اس لیے وہ اپنے پارٹنر سے زیادہ امید رکھتی ہیں کہ وہ بھی ان کے ساتھ گھر پر وقت گزارے اور خاندان کی نگہداشت میں ان کا ہاتھ بٹائے۔جب خواتین کو یہ خدشہ لاحق ہو جائےے کہ ان کا پارٹنر انہیں چھوڑ کرکسی اور کے ساتھ جانے والا ہے تو وہ جذباتی طور پراس خاتون سے حسدکرنے لگتی ہیں جن کے ساتھ ان کے پارٹنر کی جذباتی وابستگی ہو چکی ہوتی ہے۔اس کے برعکس مرد یہ کبھی بھی نہیں چاہتے کہ ان کی پارٹنر اپنی کوکھ میں کسی اور کا بچہ پالے اور وہ اس کی دیکھ بھال کرتا پھرے۔ اس لیے مردوں کے لیے اپنی پارٹنر کی جسمانی بے وفائی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔