اس نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر صرف 2 منٹ یہ کام کرنے کے ہر مرتبہ 3 لاکھ روپے ملتے ہیں، ایسا کیا کام ہے؟ جان کر لوگ حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

اس نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر صرف 2 منٹ یہ کام کرنے کے ہر مرتبہ 3 لاکھ روپے ملتے ...
اس نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر صرف 2 منٹ یہ کام کرنے کے ہر مرتبہ 3 لاکھ روپے ملتے ہیں، ایسا کیا کام ہے؟ جان کر لوگ حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا نئے دور کی ایسی دلفریب ایجاد ہے کہ جس کے سحر سے لوگ چاہیں بھی تونکل نہیں پاتے۔ عام لوگوں کے اسی جنون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ خاص لوگوں نے سوشل میڈیا کو ڈھیروں دولت کمانے کا زریعہ بنا لیا ہے۔ ویب سائٹ انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ شیئر کرنے کے بدلے تین ہزار ڈالر (تقریباً 3 لاکھ پاکستانی روپے)کمانے والی دوشیزہ رسانہ آرکل بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں، جنہوں نے نے پہلی بار اپنی کامیابی کے قیمتی گر سب کو بتادئیے ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں جنم لینے والی روسانہ رئیلٹی ٹی وی سٹار اور انسٹاگرام ماڈل ہیں۔ سوشل میڈیا پر 30 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی روسانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے مشہور ہونے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ گولڈ کوسٹ بلیٹن سے بات کرتے ہوئے 28 سالہ ماڈل نے بتایا کہ کیسے وہ کچھ ہی عرصے میں انسٹاگرام پر چھاگئی اور پھر اس سے بھاری رقم بھی کمانا شروع کردی۔

24 سالہ نوجوان لڑکی نے بڑوں کو بچوں کی ایک ایسی چیز بیچ بیچ کر ایک سال میں 4 کروڑ روپے بنالئے کہ جان کر آپ کی حیرت اور پریشانی کی کوئی انتہا نہ رہے گی
روسانہ نے بتایا ”مجھے تصاویر بنانے کا شوق ہمیشہ سے تھا۔ جب میں آسٹریلیا آئی تو مجھے نیوزی لینڈ کے لوگوں کے متعلق ایک رئیلٹی ٹی وی شو میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی۔ اس شو نے بھی میری بڑی مدد کی۔ میں نے گولڈ کوسٹ پر اپنا پہلا گھر خریدا اور پھر سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاوریر بھیجنے کا کام شروع کر دیا۔
اس کام میں آنے سے پہلے آپ کے پاس بہت اچھا کیمرہ ہونا چاہیے جس میں وائی فائی کی سہولت بھی ہو تاکہ آپ اپنی تصاویر براہ راست موبائل فون پر بھیج سکیں تاکہ انہیں اپ لوڈ کیا جاسکے۔ انسٹاگرام پر مقبولیت حاصل کرنے کے لئے آپ کو یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ تصاویر پوسٹ کرنے کا بہتر وقت کونسا ہے۔ میرے خیال میں سب سے اچھا وقت شام ساڑھے چھ سے نو بجے کے درمیان یا پھر صبح کا وقت ہے۔ اچھے کیمرے اور مناسب وقت کے انتخاب کے ساتھ ہی تیسری اہم چیز کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ یہ اہم چیز اپنے فالوورز کے ساتھ رابطہ رکھنا ہے۔ آپ الگ تھلگ اور خاموش رہ کر اپنے فالوورز کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔ ان سے بات کریں اور حقیقی سوالات پوچھیں مثلاً ”آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟“
روسانہ کہتی ہیں کہ آپ انسٹاگرام سے کتنی دولت کماسکتے ہیں اس کا انحصار آپ کے فالوورز پر ہے۔ آپ کے فالوورز کی تعداد جتنی زیادہ ہوتی جائے گی آپ اپنی ہر پوسٹ سے اتنی ہی زیادہ رقم کماسکتے ہیں، لیکن رقم کا عمومی ریٹ آپ کے فالوورز کی تعداد کا 0.1 فیصد ہوتا ہے۔ مثلاً اگر فالورز کی تعداد تین لاکھ ہے تو ہر پوسٹ کا تین ہزار ڈالر آسانی سے مل جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -