’یہ مرسڈیز مجھے 21 سال قبل سالگرہ کا تحفہ ملی تھی لیکن تب سے اسے ایک مرتبہ بھی استعمال نہیں کیا کیونکہ۔۔۔‘ خاتون نے بہترین گاڑی کو استعمال نہ کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا، وجہ ڈرائیونگ نہ آنا نہیں بلکہ۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک) عام آدمی کو نئی موٹر سائیکل بھی مل جائے تو اس کا جی چاہتا ہے کہ دن رات اس کی سواری کرتا رہے، لیکن ایک برطانوی خاتون نے عجب کام کیاکہ تحفے میں ملنے والی نئی نویلی مرسڈیز کو 21 سال تک چلانے کی زحمت نہیں کی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کو1996ءماڈل مرسڈیز تحفے میں ملی ہی تھی کہ وہ اس کی چابی گما بیٹھیں، جس کے بعد یہ 21 سال تک ان کے گھر میں ہی کھڑی رہی۔ بالآخر اب انہوں نے اسے چلانے کی بجائے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے اور تقریباً 50 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 75 لاکھ پاکستانی روپے) میں اس کی نیلامی متوق ہے۔
کیا نواب آف بہاولپور واقعی رولز رائس گاڑی کو شہر میں جھاڑو پھیرنے کیلئے استعمال کرتے تھے ؟اس گاڑی کے آگے جھاڑو کیوں لگائے گئے ہیں؟ شہر کی صفائی کیلئے نہیں بلکہ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا
گاڑی کی مالکن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی LS500 سپورٹس کار کو صرف 75میل ہی چلا پائی تھیں کہ پھر اس کی چابی گم ہو گئی۔ انہوں نے اس گاڑی کو وسطی لندن کے علاقے نائٹس برج میں اپنے گیراج میں کھڑا کردیا۔ جب چابی نہ ملی تو انہوں نے نئی چابی بنوانے کی بجائے فیصلہ کیا کہ وہ گاڑی کو کھڑی ہی رہنے دیں توبہتر ہے۔ بس یہی وجہ تھی کہ 21 سال گزرنے کے باوجود یہ گاڑی بالکل نئی ہے۔
بدھ کے روز اسے رائل ہارٹیکلچر سوسائٹی لندن کی جانب سے یہ گاڑی نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی۔ اب کار کی نئی چابی تیار کروا لی گئی ہے اور اس کے مائیلج اور کنڈیشن کے متعلق مالکن کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ گاڑی معمول کے مطابق چلتی رہی ہوتی تو آج اس کی قیمت 5 سے 7ہزار پاﺅنڈ ہوتی لیکن چونکہ اسے گزشتہ 21 سال سے نہیں چلایا گیا اور یہ بالکل نئی ہے لہٰذا اس کی قیمت کی توقع 45 سے 55 ہزار پاﺅنڈ کے درمیان کی جاسکتی ہے۔