’تمہارے تولیے کے نیچے کیا ہے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی سے موبائل پر لڑکے کا انتہائی شرمناک سوال، لیکن لڑکی نے آگے سے ایسا جواب دیا کہ پوری دنیا کو ہنسا ہنسا کر بے حال کردیا

ڈیلی بائیٹس

نیویارک (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بعض اوقات قابل اعتراض گفتگو کرنے والے ایسے شیطان صفت لوگوں سے واسطہ پڑ جاتا ہے جو ان کے لئے بے حد پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ نوعمر امریکی لڑکی جیکی راس کو بھی ایک ایسے ہی شریر لڑکے سے واسطہ پڑگیا جس نے تصویر میں انہیں ایک تولیے میں لپٹے دیکھا تو بے حیائی کا مظاہر کرتے ہوئے پوچھ لیا ”تمہارے تولیے کے نیچے کیا ہے؟“
ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ جیکی نے بتایا کہ وہ غسل سے قبل اپنے سکول کی پروم کمیٹی میں شامل ایک لڑکے مائیکل کے ساتھ لباس کے معاملے پر گفتگو کررہی تھیں۔ جب مائیکل نے ان کا لباس دیکھنا چاہا تو جیکی نے جواباً لکھا ”اس وقت میں لباس دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔“ پھر انہوں نے اپنی تصویر مائیکل کو بھیجی جس میں وہ تولیے میں لپٹی نظر آتی ہیں۔ مائیکل کو شیطانی سوجھی تو اس نے جواباً لکھ بھیجا ”تولیے کے نیچے کیا ہے؟“

’اگر کوئی مجھے 21 کروڑ روپیہ دے تو سب کے سامنے یہ شرمناک ترین کام کرنے کیلئے تیار ہوں‘ 50 سالہ خاتون نے ایسااعلان کردیا کہ سن کر نوجوان بھی شرماگئے
اس سوال کا جواب مائیکل کے لئے کچھ زیادہ ہی غیر متوقع ثابت ہوا۔ جیکی نے ایک تولیہ اتارا، جس کے نیچے ایک اور تولیہ تھا، اور اپنی تصویر بنا کر بھیج دی۔جب مائیکل نے پھر وہی سوال دہرایا تو جیکی نے ایک اور تولیہ اتار دیا، جس کے نیچے ایک اور تولیہ تھا، اور پھر تصویر بھیج دی۔ مائیکل کے بار بار پوچھنے پر انہوں نے ایک کے بعد ایک تولیہ اتارا اور یوں پتا چلا کہ انہوں نے کل 19 تولیے لپیٹ رکھے تھے۔ اور پھر 19 تولیوں کے بعد انہوں نے بالآخر ایک اور تصویر بھیجی، لیکن اس بار وہ تولیے سے ہی بنے خصوصی لباس میں ملبوس تھیں، جسے دیکھ کر شریر مائیکل یقینا اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ہوگا ۔