والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم آزادی کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر آئس کریم برانڈ والز پاکستان نے ایک ایسا اشتہار متعارف کروا دیا ہے کہ جو ہمارے دلوں کو گرما دیتا ہے۔جی ہاں، حتیٰ کہ جب ہم ان کی ٹھنڈی آئس کریم کھارہے ہوں تب بھی۔
یہ والز کے اب تک کے اشتہارات میں سے خوبصورت ترین ہے۔ پیاری سی سٹاپ موشن اینی میشن پاکستان کی کہانی ایک ایسے انداز میں بیان کرتی ہے کہ ایک ننھا بچہ بھی اسے سمجھ سکتا ہے، اور یوں یہ اشتہار حب الوطنی کا پیغام جنگی سوچ کا سہارا لئے بغیر ایک مثبت انداز میں دیتا ہے۔ یہ اشتہار جنگ اور ہتھیاروں کے مناظر کا سہارا لئے بغیر کامیابی سے قومیت کا جذبہ بیدار کرتا ہے، یہ کام مشکل ہی نہیں ہے بلکہ ایسے موثر انداز میں کم ہی کیا گیا ہے۔ یوں نظر آتا ہے کہ والز ایک ایسی چیز کے بارے میں اپنا پیغام یوں پہنچانے میں کامیاب ہوگیا ہے کہ انسان اسے خوشی سے یاد کرسکتا ہے، جبکہ عموماً اس کے ساتھ تاریک خیالات کو ہی منسلک کیا جاتا رہا ہے۔
والز بطور برانڈ ہمیشہ خاندانی اقدار کو سراہتا رہا ہے۔ اس سال والز 14 اگست کو قیام پاکستان کے متعلق ایک کہانی کے ساتھ منارہا ہے، جو کہ ایک ماں اپنے بچے کو سناتی ہے۔ جب یہ ماں قیام پاکستان کے لئے کی گئی جدوجہد کا ذکر کرتی ہے تو صرف وطن کی محبت اور قدر کے جذبات ہی اپنے بچے میں منتقل نہیں کرتی بلکہ والز کی کریمی ڈیلائٹ کے زریعے اپنے بچے کے ساتھ محبت کے تعلق کو مزید مضبوط بھی کرتی ہے۔ اس ویڈیو میںد یا گیا آزادی کا انتہائی منفرد پیغام ماﺅں کو بتاتا ہے کہ وہ کس طرح اس یوم آزادی کو اپنے پیاروں کے ساتھ مختلف انداز میں مناسکتی ہیں۔
آئس کریم کھانا کبھی بھی ایسا پرلطف نہیں رہا تھا جتنا والز کریمی ڈیلائٹس کے زریعے من پسند اجزاءکے استعمال سے میٹھے میں اپنائیت پیدا کرنے سے ہوگیا ہے، اور یوں ہم نہ صرف آزادی مناسکتے ہیں بلکہ والز نے یہ بھی ثابت کردیا کہ کسی بھی تہوار یا جشن کے موقع پر وہ ہمارے ساتھ ہے۔