’میرے بیٹے نے تمام رشتے داروں کی مخالفت کے باوجود اس لڑکی سے شادی کی اور پھر۔۔۔‘ ساس نے کمرہ عدالت میں اپنی بہو کے حق میں ایسی بات کہہ دی جو آج تک کسی ساس نے نہ کہی ہوگی، بہو کو 10 کروڑ روپے کی مالکن بنادیا

’میرے بیٹے نے تمام رشتے داروں کی مخالفت کے باوجود اس لڑکی سے شادی کی اور ...
’میرے بیٹے نے تمام رشتے داروں کی مخالفت کے باوجود اس لڑکی سے شادی کی اور پھر۔۔۔‘ ساس نے کمرہ عدالت میں اپنی بہو کے حق میں ایسی بات کہہ دی جو آج تک کسی ساس نے نہ کہی ہوگی، بہو کو 10 کروڑ روپے کی مالکن بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) مشرقی معاشرے میں ساس بہو کا تعلق اکثر تلخ ہی رہتا ہے اور یہ بات تو ناقابل تصور ہے کہ کسی لڑکی کو طلاق ہو جانے کے بعد سابق ساس کو اس پر رحم آ جائے، لیکن حیرت کی بات ہے کہ ایک بھارتی ساس نے نہ صرف بہو کا کھل کر ساتھ دیا بلکہ اسے کروڑوں کی مالکن بھی بنا دیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے سابق وزیر ایس آر کشپانور کے بیٹے دیو آنند شیوا شنکراپا کشپانور کے خلاف اس کی سابقہ بیوی نے زرتلافی کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ یہ مقدمہ اس وقت دلچسپ رُخ اختیار کرگیا جب لڑکے کی ماں اپنی سابقہ بہو کے ساتھ جا ملی اور بیٹے کے خلاف گواہی دے ڈالی۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کا بیٹا جھوٹا ہے کیونکہ اس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کا شوہر ہوتے ہوئے ایک اور لڑکی کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے بیٹے اور اس کی خفیہ بیوی کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہو چکی تھی۔

میاں بیوی کی عمر میں کتنا فرق ہو تو طلاق کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا جو پاکستانیوں کو بے حد پریشان کردے گا
فیملی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد دیوآنند کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ کو زرتلافی کی مد میں 10 کروڑ روپے دو ماہ کے اندر ادا کرے۔ دیو آنند اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیاں 2012ءمیں علیحدگی ہوگئی تھی اور تب سے ہی یہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -