’جن خواتین کے شوہر خوبصورت نہیں ہوتے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بدصورت مردوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، یہ فائدہ تو آج تک کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگا

’جن خواتین کے شوہر خوبصورت نہیں ہوتے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بدصورت مردوں کو ...
’جن خواتین کے شوہر خوبصورت نہیں ہوتے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بدصورت مردوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، یہ فائدہ تو آج تک کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)ہینڈسم مردوں کو دیکھ کر اپنی قسمت پر آنسو بہانے والے نسبتاً کم دلکش مردوں کوسائنسدانوں نے بہت بڑی خوش خبری سنادی ہے۔ ویب سائٹ INDY100 کے مطابق 223 شادی شدہ جوڑوں پر کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین نسبتاً کم خوبصورت مردوں کے ساتھ زیادہ خوش رہتی ہیں۔ 

سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق سائنسی جریدے ’باڈی امیج‘ میں شائع کی گئی ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین ایسے مردوں کی بیویاں تھیں جنہیں عام الفاظ میں کم خوبصورت کہا جاتا ہے وہ دیگر خواتین کی نسبت زیادہ خوش باش تھیں۔ یہ خواتین اپنے گھریلو حالات، جسمانی خوبصورتی اور صحت سے بھی زیادہ مطمئن پائی گئیں۔
تحقیق کار تانیہ رینالڈز کا کہنا تھا ’’یہ بات جاننا اہم ہے کہ جن خواتین کے شوہر نسبتاً زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں وہ اپنی خوبصورتی کے بارے میں متفکر رہتی ہیں۔ ایسی خواتین وزن کم کرنے کے لئے بھی پریشان رہتی ہیں اور عموماً خود کو بھوکا رکھ کر اپنی صحت کے لئے مسائل پیدا کرلیتی ہیں۔ اس کے برعکس جن خواتین کے شہر نسبتاً کم خوبصورت تھے وہ مطمئن اور پرسکون تھیں۔ انہیں اپنا وزن کم کرنے کی بھی کچھ خاص فکر نہیں تھی لہٰذا ان کی صحت بھی دیگر خواتین کی نسبت بہتر تھی اور وہ اپنی ازدواجی زندگی سے بھی زیادہ مطمئن تھیں۔ مختصر یہ کہ کم خوبصورت مردوں کی بیویاں اپنی ازدواجی زندگی سے زیادہ خوش پائی گئی ہیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -