’شادی کے چند گھنٹے بعد ہی سارے خواب ٹوٹ گئے، میرے شوہر نے مجھے زوردار چپیڑ ماری اور بالوں سے پکڑ کر کہنے لگا کہ۔۔۔‘ نوجوان دولہن کی دل دہلا دینے والی داستان

’شادی کے چند گھنٹے بعد ہی سارے خواب ٹوٹ گئے، میرے شوہر نے مجھے زوردار چپیڑ ...
’شادی کے چند گھنٹے بعد ہی سارے خواب ٹوٹ گئے، میرے شوہر نے مجھے زوردار چپیڑ ماری اور بالوں سے پکڑ کر کہنے لگا کہ۔۔۔‘ نوجوان دولہن کی دل دہلا دینے والی داستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن ہر لڑکی کے لیے ارمانوں بھرا دن ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی اپنی دلہن کے ساتھ ایسا سلوک کر ڈالا کہ اس کی زندگی ہی برباد کرکے رکھ دی۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ شارلٹ والفرڈ نامی دلہن اپنی شادی کے روز بہت خوش تھی۔ ابھی وہ شادی کی تقریب میں ہی تھے کہ اس کے شوہر سپینسر والفرڈ نے اچانک اس کے چہرے پر زور دار تھپڑ دے مارا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا ہوا تقریب سے باہر لے گیا۔ اس نے شارلٹ پر الزام لگایا کہ اس نے تقریب میں شراب پی تھی۔


شارلٹ کا کہنا تھا کہ ”اس کے بعد بھی وہ سپینسر مجھے اکثرجسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بناتا۔ اس کی جنسی زیادتی کے نتیجے میں ہی میں حاملہ بھی ہو گئی، لیکن پھر میں نے اس سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور پولیس کو اس کی رپورٹ کر دی۔میں کینسر کی مریض تھی اور اس خوفناک بیماری سے جنگ لڑنے کے بعد ہماری شادی ہوئی جو میرے لیے دگنی خوشی کا باعث تھی لیکن سپینسر کی بدخصلتی نے میری زندگی ہی برباد کرکے رکھ دی۔“ رپورٹ کے مطابق شارلٹ کے رپورٹ کرنے پر پولیس نے سپنسر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اس پر شارلٹ کو جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات ثابت ہونے پر اسے 14سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -