انٹرنیٹ پر ہر طرح کی فلمیں اور ڈرامے بالکل مفت دیکھنے کا آسان ترین طریقہ جس نے فلمیں بنانے والوں کی نیندیں اڑادیں

انٹرنیٹ پر ہر طرح کی فلمیں اور ڈرامے بالکل مفت دیکھنے کا آسان ترین طریقہ جس ...
انٹرنیٹ پر ہر طرح کی فلمیں اور ڈرامے بالکل مفت دیکھنے کا آسان ترین طریقہ جس نے فلمیں بنانے والوں کی نیندیں اڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر فلموں اور ٹی وی شوز کی مفت ڈاﺅن لوڈنگ کے لئے استعمال ہونے والی سب سے بڑی ویب سائٹ پائریٹ بے (Pirate Bay) نے اب ایک ایسا قدم اٹھالیا ہے کہ جس پر انٹرنیٹ صارفین تو بہت خوش ہیں لیکن فلم انڈسٹری میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ صارفین کو ہر طرح کی فلمیں، ٹی وی شوز اور دیگر ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کرنے کی سہولت تو پہلے ہی فراہم کر رہی تھی لیکن اب ہر فائل کے ساتھ ایک نئے بٹن کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ویب سائٹ پر دستیاب کسی بھی فلم یا ٹی وی شو کی لائیو سٹریمنگ (live streaming) سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، یعنی اب ڈاﺅن لوڈنگ کی ضرورت بھی ختم ہو گئی ہے۔ پائریٹ بے ویب سائٹ پر یہ الزام شدت سے لگایا جاتا رہا ہے کہ یہ ویب سائٹ فلم سازوں اور تخلیق کاروں کی اجازت کے بغیر ان کی تخلیقات کو اپنی ویب سائٹ پر ہوسٹ کرتی ہے، اور دنیا بھر کے صارفین کو مفت فراہم کرتی ہے۔ پہلے تو یہ تمام مواد اس ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاتا تھا اور اب اس کی لائیو سٹریمنگ کی سہولت بھی فراہم کی جاچکی ہے، جس پر ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے فلمسازوں نے اپنی فلموں کی چوری میں مزید اضافے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا وہ ’سکول‘ جہاں ٹیچرز برہنہ طالبعلموں کو انگریزی پڑھاتی ہیں، وجہ بھی ایسی کہ جان کر انسان چکراجائے
دوسری جانب ویب سائٹ استعمال کرنے والے انٹرنیٹ صارفین اس بات پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں کہ اب وہ فلمیں ڈاﺅن لوڈ کئے بغیر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے اپنے ویب براﺅزر میں دیکھ سکیں گے۔ لائیو سٹریمنگ کے لئے ایک پلگ ان Torrents Time انسٹال کرنا ضروری ہوگا۔ اس پلگ ان کے انسٹال ہونے کے بعد صارفین لائیو سٹریمنگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
پائریسی کے خلاف کام کرنے والے ادارے ”فیڈریشن اگینسٹ کاپی رائٹ تھیفٹ“ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی لائیو سٹریمنگ سے مستفید ہونے والے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کارروائی کا کوئی خدشہ نہیں ہے، کیونکہ کاروائی عموماً ان اداروں یا افراد کے خلاف کی جاتی ہے کہ جو فلمیں چوری کرکے انٹرنیٹ صارفین تک پہنچاتے ہیں۔ اس معاملے میں چوری شدہ مواد استعمال کرنے والوں کو بری الزمہ قرار دیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -