کیا آپ کو معلوم ہے پاسپورٹ کے رنگ کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کونسا ہے اور پاکستان کا کیا نمبر ہے؟ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے پاسپورٹ کے رنگ کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ دنیا کا سب سے ...
کیا آپ کو معلوم ہے پاسپورٹ کے رنگ کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کونسا ہے اور پاکستان کا کیا نمبر ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو آپ جانتے ہیں کہ مختلف ممالک کے پاسپورٹ کا رنگ مختلف ہوتا ہے، جیسے کہ پاکستان کے پاسپورٹ کا رنگ سبز، بھارت کا نیلا اور بیشتر یورپی ممالک کاسرخ رنگ کا پاسپورٹ ہے۔ اب ممالک اپنے پاسپورٹ کے رنگ کے معاملے میں آزاد ہیں، وہ جو رنگ چاہیں اپنا لیں لیکن ماضی میں پاسپورٹ کا رنگ ان کی درجہ بندی کے حوالے سے ہوتا تھا۔ ایک وقت تھا جب 9ممالک یورپی یونین کے رکن تھے جن کی تعداد اب 28ہو چکی ہے۔ اس وقت ان ممالک کو پاسپورٹ کا سرخ رنگ منتخب کرنے میں سالوں کا عرصہ لگا تھا۔ برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یورپی یونین کے ممالک کے پاسپورٹ بنفشی رنگ کے ہوتے تھے، تب یورپی سفارتکاروں کو قرمزی رنگ کے پاسپورٹ دیئے جاتے تھے۔ یورپی ممالک نے پاسپورٹ کے لیے سرخ رنگ کا انتخاب 1981ءمیں کیا۔ یورپی ممالک کے پاسپورٹ کا ایک رنگ منتخب کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اسے فوری طور پر پہچان سکیں۔

مزید جانئے: کیا آپ کو ’ورلڈ پاسپورٹ‘ کے بارے میں معلوم ہے جو کہ کسی ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہوتا ہے؟ حاصل کیسے کیا جاسکتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات
چونکہ اب ممالک کو پاسپورٹ کا رنگ منتخب کرنے کی آزادی ہے اس لیے بعض ممالک نے اپنے قومی پرچموں کے رنگ کے لحاظ سے اپنے پاسپورٹ کا رنگ منتخب کر رکھا ہے، جیسا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں کا رنگ سبز ہے اس لیے انہوں نے اپنے پاسپورٹس کا رنگ بھی سبز منتخب کر رکھا ہے۔ مختلف ممالک کے پاسپورٹس کو مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی ان پاسپورٹس پر ویزہ فری انٹری کی سہولت دینے والے ممالک کی تعدادکے تناسب سے کی گئی ہے۔ دنیا میں اس وقت پہلے نمبر پر امریکہ اور برطانیہ کے پاسپورٹ ہیں۔ ان دونوں ممالک کے پاسپورٹس کے حامل افراد بغیر ویزے کے دنیا کے 147ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پرجنوبی کوریا، جرمنی اور فرانس ہیں، ان کے پاسپورٹس پر 145ممالک کا ویزہ فری سفر کیا جا سکتا ہے۔ تیسرے درجے میں اٹلی اور سویڈن ہیں جہاں کے باشندے 144ممالک کا ویزہ فری سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس درجہ بندی میں 71ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 46ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -