قیامت کی نشانی، 20سال قبل کھوجانے والی بیٹی ملی تو باپ نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا

قیامت کی نشانی، 20سال قبل کھوجانے والی بیٹی ملی تو باپ نے اسے جنسی زیادتی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک 20 سالہ لڑکی نے کئی سال کی تلاش کے بعد بالآخر اس باپ کو ڈھونڈ لیا کہ جس نے اسے بچپن میں ہی چھوڑ دیا تھا، لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ جسے وہ سالوں سے ڈھونڈ رہی تھی وہی اس کی عزت لوٹنے والا تھا۔
اخبار ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ میلبورن شہر میں پیش آیا جہاں نوجوان لڑکی نے طویل عرصے کی کوششوں کے بعد اپنے والد کا سراغ لگانے کے بعد اسے اپنے گھر بلایا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس لڑکی کا والد ایک جرائم پیشہ شخص تھا جس نے 20سال قبل اپنی بیٹی اور اس کی والدہ کو چھوڑ دیا تھا۔ اس لڑکی نے ہوش سنبھالتے ہی اپنے والد کی تلاش شروع کردی اور کئی سال بعد اسے اس کا سراغ مل گیا۔لڑکی نے والد سے رابطہ کیا اور اسے اپنے بارے میں تمام معلومات فراہم کیں، جس کے بعد یہ شخص بیٹی سے ملنے آیا۔

مزید جانئے: گاڑی کی ڈگی سے آتی خاتون کی چیخوں کی آواز، نوجوان نے مدد کیلئے دروازہ کھولا تو ایسا منظر کہ چکرا کر رہ گیا، بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں پہلی دفعہ اپنے والد کو دیکھ کر شدید جذباتی ہوئی اور خوشی سے بے حال تھی۔ ا س کا والد بھی بظاہر بہت خوش نظر آرہا تھا اور طویل لاتعلقی پر افسردہ بھی تھا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اسے گھورتے ہوئے کہا ”کیا تم اپنے باپ سے گلے نہیں ملو گی؟“ جس پر وہ اپنے باپ کے ساتھ لپٹ گئی۔ کچھ دیر بعد باپ نے دوبارہ گلے ملنے کا تقاضہ کیا لیکن اس بار لڑکی کو گلے لگاتے ہیں قابل اعتراض حرکات شروع کردیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے فوری طور پر اپنے باپ کو پرے دھکیلا، لیکن وہ اسے بیڈ روم میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے باپ کے مجرمانہ ماضی کے بارے میں جانتی تھی اور خوفزدہ تھی کہ اگر اس نے مزاحمت کی تو اس کا باپ اسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بدبخت باپ اپنی ہی بیٹی کی عزت لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
متاثرہ لڑکی نے یہ تمام ماجرا اپنے خاوند کو بتایا، جس نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، لیکن اس نے الزامات تسلیم کرنے کی بجائے اپنی بیٹی کو ہی مجرم قرار دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد مجرم کو 3سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -