نوجوان نے ایک ایسی موبائل ایپ بناڈالی کہ اس سے تعلق قائم کرنے کیلئے لڑکیوں کی قطار لگ گئی، ایسا طریقہ کہ جان کر دنیا بھر کے مرد دنگ رہ گئے

نوجوان نے ایک ایسی موبائل ایپ بناڈالی کہ اس سے تعلق قائم کرنے کیلئے لڑکیوں کی ...
نوجوان نے ایک ایسی موبائل ایپ بناڈالی کہ اس سے تعلق قائم کرنے کیلئے لڑکیوں کی قطار لگ گئی، ایسا طریقہ کہ جان کر دنیا بھر کے مرد دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹوں اور ایپس کے زریعے سماجی روابط بڑھانے کا رواج اب بہت عام ہو چکا ہے، مگر مشکل یہ ہے کہ ان ویب سائٹوں پر خواتین کے مقابلے میں مرد وں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے میں کسی خاتون کی توجہ حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، البتہ ایک نوجوان نے اپنی ذاتی ایپ تیار کر کے یہ مسئلہ حل کر لیا ہے۔

چین نے ہماری حکومت کوپاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تحفے میں دیا ،پچھلی حکومت پر اعتماد نہیں تھا:خواجہ سعد رفیق

ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام شیڈ شیموف ہے، جو خود کو ایک کاروباری شخصیت، مصنف، پراڈکٹ ڈیزائنر اور کامیڈین کہتا ہے۔ اس کی تیار کردہ ایپ کا نام Shinderہے، جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے ارکان میں صرف ایک مرد ہے، جو کہ خود شیڈ شیموف ہی ہے۔ اس کی ایپ کو خواتین کی خاصی بڑی تعداد نے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، البتہ وہ اپنے سوا کسی مرد کو اس کا رکن بننے کی اجازت نہیں دیتا۔ جو بھی خاتون اس ایپ کو جوائن کرتی ہے اسے بتایاجاتاہے کہ شیڈ شیموف اس کے لئے بہترین میچ ہے۔ 

شیڈشیموف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر مردوں کی بھرمار ہوتی ہے، جبکہ خواتین بہت کم ہوتی ہیں۔ ان خواتین کی توجہ حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، تو اس کا حل یہی ہے کہ اپنی الگ ایپ بنالی جائے۔ وہ اس سے پہلے ایک کتاب بھی تصنیف کرچکا ہے، لیکن دراصل یہ 200 خالی صفحات پر مشتمل کتاب ہے۔ اس کتاب کا عنوان ”جنسی خیالات کے علاوہ مرد کیا سوچتے ہیں؟“ ہے، اور شیڈشیموف کا کہنا ہے کہ چونکہ مرد کچھ اور سوچتے ہی نہیں لہٰذا کتاب کے تمام صفحات خالی ہیں۔ اسی طرح وہ ایک اور کتاب ”ففٹی شیڈز آف گرے“ بھی ’لکھ‘ چکا ہے۔ اس میں بھی 200 خالی صفحات ہیں، البتہ ان کا رنگ بتدریج سیاہ سے سفید ہوتا چلا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -