اوبر ٹیکسی کمپنی نے میاں بیوی کے درمیان طلاق کروادی کیونکہ شوہر نے اپنی بیگم کے موبائل پر۔۔۔

اوبر ٹیکسی کمپنی نے میاں بیوی کے درمیان طلاق کروادی کیونکہ شوہر نے اپنی بیگم ...
اوبر ٹیکسی کمپنی نے میاں بیوی کے درمیان طلاق کروادی کیونکہ شوہر نے اپنی بیگم کے موبائل پر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں ایک صاحب نے اپنے کرتوتوں کاملبہ کمال مہارت سے اوبر ٹیکسی کمپنی پر ڈالتے ہوئے اسے ساڑھے چار کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے چار ارب پاکستانی روپے) ہرجانے کانوٹس بھجوادیا ہے۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

فرانسیسی اخبار لی فگارو کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اوبر ٹیکسی کی بکنگ کروانے کے لئے اپنی اہلیہ کا آئی فون استعمال کیا تھا، جس کا نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔ اس شخص کا دعوٰی ہے کہ اوبر ایپ استعمال کرنے کے بعد اس نے اپنے اکاﺅنٹ سے لاگ لاﺅٹ کردیا تھا لیکن ایپ میں کسی خرابی کی وجہ سے بعدازاں اوبر کے سارے میسج اس کی اہلیہ کو موصول ہوتے رہے۔ اوبر ٹیکسی کے ذریعے ایک خاص ایڈریس کی جانب باربار سفر کی معلومات اہلیہ کو ملتی رہیں، جس پر وہ شک میں پڑ گئی۔ بالآخر خاتون کو پتہ چل گیا کہ اس کے خاوند نے خفیہ معاشقہ شروع کررکھا تھا۔ خاوند کی چوری پکڑے جانے پر مشتعل خاتون نے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور طلاق لے لی۔ خفیہ ملاقاتوں کےلئے اوبر استعمال کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ ایپ کی خرابی نے اسے پکڑوا دیا، جس کے نتیجے میں اس کی طلاق ہوگئی، لہٰذا اوبر کو اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔ 

ویب سائٹ دی لوکل پر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غالباً آئی فون iOS پر اوبر ایپ استعمال کرنے والوں کو اس خرابی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، تاہم اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے پاس اوبر ایپ ٹھیک کام کررہی ہے۔ ہرجانے کا مقدمہ دائر ہونے پر اوبر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ کمپنی انفرادی کیسز پر تبصرہ نہیں کرتی، خصوصاً جہاں طلاق جیسا نازک معاملہ آ جائے وہاں تو بالکل تبصرہ نہیں کیا جاتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -