سعودی بزرگ کو دوبیویوں کاشاندار تحفہ ، تیسری نوجوان بیوی لادی

سعودی بزرگ کو دوبیویوں کاشاندار تحفہ ، تیسری نوجوان بیوی لادی
سعودی بزرگ کو دوبیویوں کاشاندار تحفہ ، تیسری نوجوان بیوی لادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ سعودی شہری کو اس کی پہلے سے موجود دوبیگمات نے اپنی محبت کے اظہار کے لیے تیسری بیوی کی صورت میں نہایت شاندار تحفہ دیدیا ، وہ پہلے ہی اسی شخص کی بیگمات ہیں ۔
عرب اخبار’عکاظ‘ کے مطابق70سالہ عوادبن اویمیرالدھویبی نے کہاہے کہ اس کیلئے یقین کرنا مشکل تھا جب اس کی دونوں بیگمات نے اس کیلئے تیسری جوان بیوی ڈھونڈنے کی پیشکش کی ، خیال تھاکہ وہ مذاق کررہی ہیں لیکن اُنہوں نے بتایاکہ ایسی بات نہیں ۔ دونوں خواتین کاکہناتھاکہ وہ تیسری نوجوان بیوی چاہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے خاوند سے محبت کرتی ہیں اور خوش رکھناچاہتی ہیں ۔
طائف میں موجود اپنے گھر پر گفتگو کرتے ہوئے بزرگ دولہے نے بتایاکہ دونوں بیگمات کی مدد سے گزشتہ ہفتے ہی تیسری شادی کی اور ان دنوں ہنی مون پر ہوں ۔ان کاکہناتھاکہ وہ یہ سب کچھ کبھی نہیں بھول سکتے جوان کے لیے دونوں بیگمات نے کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -