انوکھا واقعہ، نانی نے اپنی ہی نواسی کو جنم دے دیا

انوکھا واقعہ، نانی نے اپنی ہی نواسی کو جنم دے دیا
انوکھا واقعہ، نانی نے اپنی ہی نواسی کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی اس قدر ترقی کر چکی ہے کہ بسااوقات عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے۔ اسی ٹیکنالوجی کا کرشمہ ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے اپنی ہی نواسی کو جنم دے دیا ہے۔

54سالہ ٹریسے تھامسن کی 28سالہ بیٹی کیلے مک کیسیک بار بار اسقاط حمل سے دوچار ہو رہی تھی۔مگر اس بار ڈاکٹروں نے کیلے کے حاملہ ہونے پر اس کا ایمبریو(ناپختہ بچہ) نکال کر اس کی ماں ٹریسے کے رحم میں رکھ دیا۔ بالآخر ٹریسے تھامسن نے گزشتہ روز ہسپتال میں ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے جو دراصل اس کی بیٹی کی بیٹی ہے۔
ویب سائٹ میٹروڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی رپورٹ کے مطابق کیلے کا کہنا ہے کہ ”میری پیاری ماں نے مجھے وہ بہترین تحفہ دیا ہے جو زندگی میں مجھے کوئی اور نہ دے پائے گا۔“کیلے کا کہنا تھا کہ ”میں ان خواتین کو بتانا چاہتی ہوں جو بے اولاد ہیں،اب وہ خواتین بھی اپنی اولاد کی خواہش پوری کر سکتی ہیں۔ ان کی بھی کوئی نہ کوئی دوست یا رشتہ دار خاتون ہو گی جو ان کا بچہ پیدا کرنے پر رضامند ہو گی۔“یہ سارا عمل ڈاکٹر جوزف لیوینو کی زیرنگرانی ہوا۔ ڈاکٹر جوزف کا کہنا تھا کہ ٹریسے کے حیض کا عمل سات سال قبل ختم ہو چکا تھا، اس کے باوجود ہم اس کے رحم میں ایمبریو رکھنے میں کامیاب ہو گئے اور یہ بھی ایک معجزہ ہے کہ اس نے ایک صحت مند بچی کو جنم دے دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -