کتنی مرتبہ استعمال کے بعد بالوں کا برش یا کنگھی اچھی طرح دھولینی چاہیے اوریہ نہ کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ جانئے وہ بات جو ہر شخص کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم ہر روز بالوں کا برش استعمال کرتے ہیں لیکن شاید ہی کبھی کسی کے ذہن میں اسے دھونے اور صاف رکھنے کا خیال آیا ہو۔ ماہرین نے اب گندے برش کے حوالے سے انتہائی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اسے ہفتے میں ایک بار لازمی دھونے کی ہدایت کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرامراض جلد ڈاکٹر سجل شاہ کا کہنا ہے کہ ”ٹوٹ کر برش میں پھنسے والے بال تو ہمیں نظر آ جاتے ہیں اور ہم انہیں صاف کر دیتے ہیں لیکن اس کے علاوہ اس پر ایسا بہت کچھ ہوتا ہے جو ہمیں نظر نہیں آتا لیکن وہ ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس میں مردہ جلد اور گردوغبار وغیرہ شامل ہے۔“

’اگر کوئی شخص دن میں فیس بک پر 2 پوسٹس لگاتا ہے تو وہ۔۔۔‘ تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ باآسانی ’ایسے‘ لوگوں کو پکڑسکیں گے
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سجل شاہ کا کہنا تھا کہ ”برش پر موجود مردہ جلد اور دھول وغیرہ بیکٹیریا کی افزائش کے لیے بہترین چیزیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا اگر برش کو باقاعدگی سے نہ دھویا جائے تو ان پر بیکٹیریا کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔ہم لوگ اپنے بالوں کی حفاظت کے لیے مہنگی چیزیں استعمال کرتے ہیں لیکن اگر ہم گندہ برش استعمال کر رہے ہیں تو ہماری یہ تمام رقم ضائع جاتی ہے کیونکہ اس طرح ان چیزوں سے ہمیں جتنا فائدہ ہوتا ہے، گندہ برش اس سے کہیں زیادہ ہمارے بالوں اور سر کی جلد کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔ان نقصانات سے بچنے کے لیے ہمیں ہر ہفتے اپنے برش کو گرم پانی میں شیمپو یا صفائی کی کوئی اور چیز ڈال کراس سے دھونا چاہیے۔“