’اوئے یہ کیا ہے۔۔۔‘ پاکستانی بھائیوں کو والدہ نے ایک ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑلیا، پھر جوتا اتارا اور۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک)آج کل کے بچے والدین سے چھپ چھپا کر کچھ ایسی چیزیں بھی دیکھتے ہیں جو انہیں بالکل نہیں دیکھنی چاہئیں۔ اگر خدانخواستہ آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو ان دو بھائیوں کے انجام سے عبرت پکڑئیے، کیونکہ اس کا نتیجہ وہی ہو گا جو ان دونوں کو دیکھنا پڑا۔
ویب سائٹ یوٹیوب پر دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جو اپنے کمرے میں چھپ کر لیپ ٹاپ پر کوئی ویڈیو دیکھ رہے تھے، جس کی شرمناک آوازیں کمرے سے باہر تک جارہی تھیں۔ جیسے ہی یہ آوازیں ان دونوں بھائیوں کی والدہ کے کان میں پڑیں تو وہ سیدھی ان کے کمرے میں آئیں اور جوتا اتارتے ہوئے پوچھا ” یہ کیا ہو رہا ہے؟ تم لوگ کیا دیکھ رہے ہو؟“ اپنی والدہ کی یوں اچانک آمد پر ان کی بوکھلاہٹ دیکھنے کے قابل تھی۔ انہوں نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں کچھ بہانے بنانے شروع کردئیے اور لیپ ٹاپ کو اپنی والدہ کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس دوران خاتون کا پارا انتہائی تیزی سے چڑھتا چلا گیا اور وہ ان پر چیخنے چلانے لگیں ”یہ کیا بکواس ہے؟ تم لوگ یہ کیا کررہے ہو؟ میں نے تم لوگوں کو اس لئے پال پوس کر بڑا کیا تھا۔ تمہیں کچھ شرم اور حیا ہے یا نہیں؟ “ پھر وہ اپنا سرخ رنگ کا ایڑی والا جوتا اتارتی ہیں اور پوری قوت سے ان میں سے ایک کو دے مارتی ہیں۔ اگلے ہی لمحے وہ دوسرا جوتا اتارتی ہیں اور دوسرے کو رسید کرتی ہیں۔ جب یہ جوتوں سے بچنے کے لئے بیڈ کے اردگرد بھاگتے ہیں تو وہ بھی ان کے پیچھے بھاگتے ہوئے ان پر جوتے برساتی جاتی ہیں۔ اس طوفانی حملے کا انجام بالآخر اس وقت ہوتا ہے جب لڑکے قہقہے لگاتے ہوئے اپنی ماں کو بتاتے ہیں کہ یہ ایک مذاق تھا۔ وہ کیمرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے بتاتے ہیں کہ انہوں نے خود کچھ بیہودہ آوازیں ریکارڈ کرکے چلائی تھیں تاکہ انہیں پریشان کرسکیں۔ لڑکوں کی وضاحت پر ان کی والدہ کا ہاتھ تھم جاتا ہے البتہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس مذاق سے خوش نہیں ہوئی تھیں اور ابھی بھی سیخ پا تھیں۔
فحش اداکارہ نے تاریخ کے شرمناک ترین وعدے پر عمل درآمد شروع کردیا، فائدہ اٹھانے کے لئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں
شرارتی نوجوانوں کا نام احمد محمود اور وجیہہ محمود ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں لیکن اس ویڈیو نے تو دھوم مچادی ہے۔ صرف گزشتہ ایک روز میں اسے ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اس سے خوب محظوظ ہوئے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صاحب نے لکھا ”تمہاری اماں بہت سخت مزاج ہیں بھائی۔ یہ شاندار رہا۔“ ایک اور نے لکھا ”میں تو اس بات پر حیران ہوں کہ تم نے ایسی سخت گیر امی کے ساتھ ایسا مذاق کرنے کی ہمت کرلی۔“
ویڈیو دیکھیں: