مرد ایک دن میں کتنا وقت عورتوں کو گھورنے میں گزاردیتے ہیں؟ جدید تحقیق نے مردوں کو انتہائی شرمندہ کردیا

مرد ایک دن میں کتنا وقت عورتوں کو گھورنے میں گزاردیتے ہیں؟ جدید تحقیق نے ...
مرد ایک دن میں کتنا وقت عورتوں کو گھورنے میں گزاردیتے ہیں؟ جدید تحقیق نے مردوں کو انتہائی شرمندہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) اگرچہ مذہب اور اخلاقیات کے مطابق مردوں کو نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن حقیقت بہت مختلف اور افسوسناک ہے۔ مردوں کی طرف سے خواتین پر بری نظر ڈالنے کا مسئلہ عام ہے لیکن اوسطاً ہر مرد اپنی زندگی کا کتنا وقت بدنظری میں صرف کرتا ہے، اس کے اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں۔
کوڈیک لینز ویژن کی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اوسطاً ایک مرد روزانہ 10 مختلف خواتین کو گھورنے میں 43 منٹ صرف کرتا ہے۔ یہ وقت سالانہ 11 دن اور زندگی بھر میں اوسطاً ایک سال بنتا ہے۔ تحقیق کار مارک آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ بات حیران کن اور افسوسناک ہے کہ ایک مرد اپنی زندگی کا تقریباً ایک سال 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو گھورنے میں گزاردیتا ہے۔ تین ہزار لوگوں کے سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مرد سب سے زیادہ بازاروں میں خواتین کو گھورتے ہیں۔ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کرتی خواتین کو کثرت کے ساتھ گھورا جاتا ہے جبکہ اس کے بعد عوامی مقامات پارک وغیرہ اور کام کی جگہیں بدنظری کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔ سروے میں شامل 16 فیصد لڑکیوں نے بتایا کہ وہ گھورے جانے پر سخت پریشانی محسوس کرتی ہیں، جبکہ 20 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔
دوسری جانب خواتین کی طرف سے مردوں کو گھورے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اگرچہ اس کی شرح مردوں کی نسبت تقریباً آدھی ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین عموماً مردوں کے چہروں کو گھورتی ہیں جبکہ مرد عموماً صنف مخالف کے جسموں کو گھورتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -