مردوں کو میک اپ والی خواتین زیادہ پسند ہوتی ہیں یا بغیر میک اپ کے ،خاتون نے تجربہ کر کے دنیا کو سچ دکھا دیا

مردوں کو میک اپ والی خواتین زیادہ پسند ہوتی ہیں یا بغیر میک اپ کے ،خاتون نے ...
مردوں کو میک اپ والی خواتین زیادہ پسند ہوتی ہیں یا بغیر میک اپ کے ،خاتون نے تجربہ کر کے دنیا کو سچ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین میں آن لائن ڈیٹنگ کی ویب سائٹس پر مصنوعی طریقے سے خوبصورت بنائی گئی تصاویر کو بطور پروفائل پکچر اپ لوڈکرنے کا رجحان بہت زیادہ حد پایا جاتا ہے لیکن کیا ان خواتین کو معلوم ہے کہ ایسا کرنے سے وہ مردوں کی نظر میں اپنا اعتبار کھو بیٹھتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق مرد مصنوعی طریقے سے بنائی گئی تصاویر والی خواتین سے ملاقات کرنے کے لیے تو بے چین ہو جاتے ہیں لیکن ان پر اعتبار نہیں کرتے اور اس طرح ان دونوں کے مابین تعلق طویل عرصے تک نہیں چل پاتا۔ دوسری طرف جن خواتین نے اپنی اصل تصاویر بغیر کسی بناوٹ کے لگائی ہوتی ہیں ان کا ملنے والے مردوں سے تعلق دیرپا ہوتا ہے۔ اس کے بالکل برعکس خواتین ان مردوں کو پسند کرتی ہیں جنہوں نے اپنی تصویر مصنوعی طریقے سے خوبصورت بنا کر لگائی ہوتی ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کنیٹیکٹ کے ماہرین نے کی ہے۔

مزیدپڑھیں:خواتین مردوں کو کیسے بے وقوف بناتی ہیں اور کون کون سے جھوٹ بولتی ہیں ،وہ باتیں جن سے مر د آج تک لاعلم تھے پہلی مرتبہ سامنے آ گئیں

تحقیق میں305 جنسِ مخالف کے لیے پرکشش ترین افراد کو شامل کیا گیا جنہیں جنس مخالف کی 2تصاویر دکھائی گئیں جن میں سے ایک تصویر مصنوعی طریقے سے خوبصورت بنائی گئی تھی جبکہ دوسری اصل حالت میں تھی۔ محققین نے دیکھا کہ مردوں نے عورت کی مصنوعی تصویر کو زیادہ پسند کیا اور ساتھ ہی اسے ناقابل اعتبار بھی قرار دے ڈالا، اصل تصویر والی خاتون کو کم پسند کیا لیکن اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری طرف تحقیق میں شامل خواتین نے مرد کی مصنوعی تصویر کو زیادہ پسند بھی کیا اور اسے قابل اعتبار بھی کہا۔تحقیق کرنے والی ٹیم میں شامل پروفیسر رورے مک گلوئن نے کہا کہ اگرچہ مصنوعی تصویر دیکھ کر مردوں کو شک ہوتا ہے کہ اصل میں یہ عورت اتنی خوبصورت نہیں ہو گی لیکن پھر بھی وہ اس سے ملاقات پر آمادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعتمادکا عنصر کسی بھی رشتے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہ کسی بھی نئے رشتے کی طوالت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -